اردو شاعری ۔ جون ایلیا کے 10 بہترین اشعار

jaun elia poetry in urdu
jaun elia poetry in urdu

اردو شاعری و ادب کی بات ہو اور جناب جون ایلیا کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ گزشتہ تحریر میں ہم نے استاد احمد فراز کا ذکر کیا اور ہم جانتے ہیں کہ بزم شاعری احمد فراز کی رومانوی غزلیات سے محروم رہے تو لطف کہاں کا۔ زیر نظر تحریر استاد جون ایلیا کے بارے میں ہے اور جون صاحب کے 10 منتخب اشعار آپ کے ذوق کی مٹھاس کے لیے تحریر ہیں۔

جون ایلیا کی اردو شاعری اور مختصر سوانح

جون ایلیا پاکستان کے مشہور شاعر تھے اور شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ سوانح نگار اور عالم بھی تھے۔ جون ایلیا کو نامور زبانیں جن میں اردو زبان کے علاوہ عربی زبان، انگریزی زبان فارسی اور سنسکرت وغیرہ پر عبور حاصل تھا۔

جون ایلیا کے متعلق وکی پیڈیا اردو سے جو معلومات حاصل ہوئیں ان کے مطابق جون ایلیا اردو شاعر اور فلسفی تھے 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہوئے امروہہ اتر پردیش ہندوستان کا ایک شہر ہے۔ جون ایلیا اپنے بہن بہائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ علامہ شفیق حسن ایلیا جون ایلیا کے والد تھے جو کہ ادب سے گہری محبت رکھتے تھے شاعر بھی تھے اور علم نجوم سے بھی واقف تھے۔

آج کی اس تحریر میں آپ کی خدمت میں جون ایلیا کے 10 منتخب اشعار تحریر کیے جا رہے ہیں۔ جون ایلیا کے اشعار تو ہر کسی کو پسند ہوتے ہیں کیونکہ استاد جون ایلیا نے اردو شاعری میں اپنے انوکھے انداز سے شدید نام کمایا۔ جون کی غزلوں اور قطعات کی ایک طویل فہرست ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں جون ایلیا کو سوشل میڈیا ٹیک ٹاک، انسٹا گرام، فیس بک ریلز وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز پر بہت شہرت حاصل ہوئی۔

اردو شاعری میں جون ایلیا کے 10 منتخب اشعار

جون ایلیا کے یہ 10 منتخب اشعار جون ایلیا کی مختلف غزلیات سے لیے گئے ہیں جو مجھے ذاتی طور پر پسند آئے۔ ان اشعار میں جدید طرز اور قدیم انداز دونوں دیکھنے کو ملیں گے۔ جون کی رومانوی شاعری سے بھی چند اشعار انتخاب کا حصہ ہیں۔

10- ایک ہی حادثہ تو ہے

ایک ہی حادثہ تو ہے اور وہ یہ کہ آج تک
بات نہیں کہی گئی بات نہیں سنی گئی

9- گمان ہے تیرے لوٹ آنے کا

گمان ہے تیری لوٹ آنے کا
دیکھ کتنا بدگمان ہوں میں

8۔ میری تعریف کرے یا مجھے بدنام کرے

میری تعریف کرے یا مجھے بدنام کرے
جس نے جو بات بھی کرنی ہے سر عام کرے

7۔ جمع و تفریق تھے ہم

جمع و تفریق تھے ہم مکتبِ جسم و جاں‌ کی
کہ بڑھائے بھی گئے اور گھٹائے بھی گئے

6۔ دل مرحوم کو خدا بخشے

دل مرحوم کو خدا بخشے
بڑی رونق لگائے رکھتا تھا

5۔ دل کی یہ ہار بھی تو ایک

دل کی یہ ہار بھی تو ایک طور ہے زندگی کا یار

یوں بھی ہے دل خود اپنی ہار، ہار کی ہار کیا بھلا

4۔ ہے یہ قرار گاہ بود، ایک فرار صد نمود

ہے یہ قرار گاہِ بود، ایک فرارِ صد نمود

اس میں فرار کیا بھلا، اس سے فرار کیا بھلا

3۔ بول اے یوسف جو سودا ہو قبول

بول اے یوسف! جو سودا ہو قبول
اِک زلیخا ہے مرے کشکول میں

2۔ تننا ھو یا ھو

کس نے دیکھا ہے مکاں اور زماں کو یارا!
نہ مکاں ہے نہ زماں ہے تننا ھُو یا ھُو

1۔ دل مرا دشت فشاں ہے تننا ھو یا ھو

دھول اُڑتی ہے مری جان مرے سینے میں
دل مرا دشت فشاں ہے تننا ھُو یا ھُو

مندرجہ بالا تمام اشعار ذاتی انتخاب ہیں مجھے امید ہے کہ جون ایلیا کی بہترین اردو شاعری سے انتخاب کردہ یہ 10 اشعار آپ کو پسند آئے ہوں گے اپنی رائے نیچے دیئے گئے کمنٹس باکس میں ضرور تحریر فرمائیں۔ ممکن ہو تو اشعار کو شیئر بھی کر دیجے۔ قلم قرطاس ڈاٹ کام پر آتے جاتے رہیے شکریہ۔

Leave a Reply