اردو شاعری | عبدالحمیدعدم کے بہتریں اشعار

عبدالحمیدعدم اور زلف پریشاں

عبدالحمید عدم اشعارمنتخب سے بہترین اشعار ہیں جو کہ استاد عدم کی کتابوں میں سے ایک کتاب زلف پریشان سے لیے گئے ہیں۔ عدم نے ہر انداز کی شاعری کی ہے مگر عدم کی شاعری میں خاص بات عدم کا منفرد انداز ہے۔ عدم جس طرح سے معاشرتی اور احساساتی تبدیلیوں کو قلم سے قرطاس پر اتارتے رہیں ہیں دیگر شعرا سے یہی انداز عدم کا منفرد ٹھرا۔

عدم کے بہت سے مجموعہ کلام ہیں جن میں سے اس وقت میرے سامنے زلف پریشان ہے۔ زلف پریشان عدم کی غزلیات کا مجموعہ ہے اور اس میں عدم کی رومانوی انداز صاف جھلکتا ہے۔ اس مجموعہ کو پڑھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ عدم عشق مجازی اور عشق حقیقی دونوں اطراف پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واردات قلبی سے واقف ہیں۔ عدم کی یہ کیفیات ان کی شراب نوشی کے باعث ہیں یا پھر ان کے حالات کے ستم کا نتیجہ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

عبد الحمید عدم پاکستان کے نامور شاعر ہیں جو رومانی غزلوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں

عبد الحمیدعدم 10 اپریل، 1910ء کو گوجرانوالہ کے ایک گاؤں تلونڈی موسیٰ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک پاس کیا۔ پھر پرائیوٹ طور پر ایف اے کیا اور ملٹری اکاونٹس میں ملازم ہو گئے۔ 1939ء میں 10 سال ملازمت کرنے کے بعد عراق چلے گئے۔ وہاں جا کر عراقی لڑکی سے شادی کر لی۔ 1941ء میں ہندوستان آ گئے۔ اور ایس اے ایس کا امتحان امتیازی پوزیشن میں پاس کیا۔ پھر ملٹری اکاونٹس میں ملازمت پر بحال ہو گئے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا آپ 1948ء میں ملٹری اکاونٹس میں ڈپٹی اسسٹنٹ کنٹرولر مقرر ہوئے۔ اور اپریل، 1966ء میں اس عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یعسوب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔ عدم نے اپنی شاعری کا آغاز ان دونوں کیا تھا جب اردو شاعری کے آسمان پر اختر شیرانی، جوش ملیح آبادی اور حفیظ جالندھری جیسے روشن ستارے جگمگا رہے تھے۔ عدم نے بھی ان کی راہ پر چلتے ہوئے صرف رومانی شاعری کی اور بے حد مقبول ہوئے۔ اردو زبان کے اس رومانی شاعر نے10 مارچ1981ء میں وفات پائی۔ اور قبرستان ڈرائی پورٹ مغل پورہ کے صدر دروازے کے پاس دفن ہوئے۔

عبد الحمید عدم -وکی پیڈیا اردو

اردو شاعری | عبدالحمیدعدم کے بہتریں اشعار

ذیل میں استاد عبد الحمید عدم کے کچھ منتخب اشعار آپ کے ذوق و شوق کے لیے یہاں پیش کیے جا رہے ہیں امید ہے کہ آپ کو یہ اشعار بہت پسند آئیں گے۔ یہ انتخاب قلم قرطاس ڈاٹ کام کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

عبدالحمیدعدم اشعار

عبدالحمیدعدم کے بہتریں اشعار
عبدالحمیدعدم کے بہتریں اشعار

زلفیں بکھیر دے کہ زمانے کو علم ہو
ظلمت حسین تر ہے شب ماہتاب سے


وہ جاتے جاتے ہنس کے جو اک بات کر گئے
دور زماں کو دور خرابات کر گئے

میں عمر بھر عدم نہ کوئی دے سکا جواب
وہ اک نظر میں اتنے سوالات کر گئے


صبح ازل ہی آپ کی نیت خراب تھی

میرے لیے کچھ اور نہیں تھا، شراب تھی

لایا ہے صرف اتنی خبر طور سے کلیم

بجلی سی کوندتی ہوئی زیر نقاب تھی

فرد عمل میں جس کا حوالہ تھا اے عدم

وہ میں نہیں تھا مستی عہد شباب تھی


گرتے ہیں لوگ گرمی بازار دیکھ کر
سرکار! دیکھ کر، مری سرکار دیکھ کر

دیکھا کسی کی سمت تو کیا ہو گیا عدم

چلتے ہیں راہرو سر بازار دیکھ کر


آپ اگر گیسوؤں کو پھیلا دیں

سلسلے بے نظیر ہو جائیں

دیکھ کر ان کی انکھڑیوں کو عدم

آب گینے فقیر ہو جائیں


علاج دو ہی مسلم ہیں شدت غم کے

شراب ناب ہے یا مرگ ناگہانی ہے

وہ چیز جس سے چٹکتے ہیں غنچہ ہائے خیال

سنا ہے رنگ عدم اس کا ارغوانی ہے

امید ہے کہ مندرجہ بالا عبدالحمیدعدم اشعار جو کہ استاد عبدالحمید عدم کی کتاب ذلف پریشاں سے لیے اگئے ہیں آپ کو پسند آئے ہوں گے قلم قرطاس qalamqirtaas.com پر مزید اشعار دیکھنے کے لیے درج ذیل روابط پر کلک کریں؛

Leave a Reply