
کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ کیا اور کس طرح سے آپ نادرا ٹریکنگ کی مدد سے اپنے شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اگر نہیں تو اس تحریر کو پڑھیں۔
اس تحریر میں آپ کو انتہائی آسان طریقہ بتایا جا رہا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے قومی شناختی کارڈ کو آن لائن چک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا ای ٹریکنگ نظام کی مدد سے آن لائن اپنے شناختی کارڈ کی ترسیل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں
نادرا آن لائن – نادرا پاکستان
نادرا آن لائن یا نادرا پاکستان ہمارے ملک پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے نادرا اصل میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا عام فہم نام ہے۔ نادرا پاکستان پاکستان میں رہنے والے تمام خواتین و حضرات کی معلومات کو کمپیوٹرائز طریقہ سے محفوظ کرنے اور رکھنے کا ذمہ دار ہے۔
نادرا پاکستان مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے پاکستان کی عوام کو اپنی شناخت حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سے باہر دیگر ممالک میں رہنے والے پاکستانی بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں اور نادرا پاکستان کی فراہم کردہ سہولیات کی وجہ سے اپنی شناخت قائم رکھ سکتے ہیں۔
نادرا پاکستان کی انتہائی اہم سروسز میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
- CNIC یعنی کمپیوٹرائز نیشنل آئیڈنٹٹی کارڈ یعنی پاکستانی شناختی کارڈ
- Juvenile Card (JV) یا جووینیل کارڈ جو کہ 18 سال سے کم عمر پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے
- National Identity Card for Overseas Pakistanis (NICOP) نیشنل آئیڈنٹٹی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی ایسا رجسٹریشن یا شناختی کارڈ ہے جو کہ پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ نادرا پاکستان یعنی نادرا رجسٹریشن کے ذریعہ پاکستانی شہریوں کو بچوں کے فارم ب یا برتھ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی جاری کرتا ہے اور FRC یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ نادرا آن لائن سے جاری شدہ سرٹیفیکیٹ یا شناختی کارڈ پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت ہیں اور پاکستان کے ہر فرد کی ایک الگ پہچان کو ثابت کرتے ہیں۔
قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ
نادرا قومی شناختی کو ٹریک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نادرا ٹریکنگ سے قبل آپ نے اپنے شناختی کی درخواست آن لائن کی ہوئی ہو۔ اگر آن لائن طریقہ کار سے آپ نے درخواست نہیں دی تو پھر آپ نادرا دفتر سے اپنا قومی شناختی کارڈ اپلائے کر چکے ہوں۔
نادرا کا خودکار نظام درخواست دینے کے عمل کے دوران آپ سے آپ کا ای میل اور مبائل نمبر ضرور پوچھتا ہے جس کو نادرا ٹریکنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ نادرا آن لائن سسٹم کے ساتھ اپنے آپ کو رجسٹر کر لیں اور ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ نادرہ کا جاری کردہ ٹریکنگ نمبر نادرا ہی کی طرف سے جارہ شدہ نادرا ایس ایم ایس مبائل نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیج کر اپنی درخواست کے بارےمیں معلومات حاصل کرلیں ۔
نادرا ایس ایم ایس کے ذریعہ سے قومی شناختی کارڈ چیک کرنے کا طریقہ
اس جدید دور میں تقریباً ہر کسی کے پاس مبائل فون تو ہر وقت موجود ہی ہوتا ہے ۔ یعنی اس دور میں مبائل فون کے بغیر زندگی انتہائی مشکل اور پریشان کن لگنےلگتی ہے۔ مبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جس کی مدد سے دور کے رابطے نزدیک ہوتے چلے جاتے ہیں۔
مبائل فون کے اس دور میں جہاں رابطے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں وہیں اس مبائل فون ٹیکنالوجی میں آئے روز مزید ترقی ہوتی جا رہی ہے۔ نادرا پاکستان یعنی نادرا آن لائن سسٹم نے بھی اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں پاکستانی عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنی شروع کر دی ہیں۔
انہیں جدید سروسز میں ایک سروس نادرا پاکستان کی جانب سے قومی شناختی کارڈ کو چک کرنے کے لیے نادرا ایس ایم ایس سروس ہے۔ یعنی اب آپ اپنے مبائل سے بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنے شناختی کارڈ کی درخواست پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا ٹریکنگ 8400 پر ایس ایم ایس کریں
نادرا پاکستان نے چار ہندسوں کا ایک نمبر جاری کر رکھا ہے جس پر ایک ایس ایم ایس یعنی برقی پیغام ارسال کرنے سے آپ کو آپ کی درخواست کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔
یہ نمبر 8400 ہے اور اس کے ذریعہ سے کسی بھی قسم کے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخواست کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس نمبر یعنی 8400 کے ذریعہ سے ایک ایس ایم ایس بھیج کر آپ نادرا دفاتر کے چکر لگانے سے بچ جاتے ہیں اور درخواست یا دیگر نادرا پروگرامز کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں یہ معلومات حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل عمل کریں۔
- اپنے مبائل فون میں ایس ایم ایس والی آپشن کو کھولیں
- ایس ایم ایس میں نمبر والی جگہ پر 8400 ٹائپ کریں
- ایس ایم ایس میں جہاں تحریر لکھتے ہیں وہاں کلک کریں
- ایس ایم ایس میں پیغام لکھنے کی جگہ پر اپنی درخواست کا ٹریکنگ نمبر تحریر کریں جو کہ درخواست جمع کرواتے وقت ٹوکن پر تحریر کر کے دیا جاتا ہے۔
- اس کے بعد اسی ٹریکنگ نمبر کو 8400 پر ارسال کرنے کے لیے سینڈ SEND کا بٹن دبا دیں۔
- نادرا ایس ایم ایس سسٹم آپ کو جوابی ایس ایم ایس ارسال کرے گا جس میں قومی شناختی کارڈ کی ٹریکنگ کے متعلق معلومات درج ہوں گی۔
نادرا آن لائن آئی ڈی رجسٹریشن کی مدد سے شناختی کارڈ کی معلومات چک کرنے کا طریقہ
نادرا رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے آپ کواس لنک id.nadra.gov.pk پر کلک کرنا ہو گا اس کے بعد آپ کے سامنے دو آپشن آئیں گے جن میں ایک پہلے سے رجسٹرڈ افراد کے لیے ہے اور دوسرا ایسے افراد کے لیے جنہوں نے اس سے قبل نادرا رجسٹریشن نہیں کروائی۔
آپ پہلی دفعہ رجسٹریشن کے لیے اس لنک پر تشریف لائے ہیں اس لیے آپ کو رجسٹر این اکائونٹ پر کلک کرنی ہو گی اس کے بعد آپ کے سامنے ایک رجسٹریشن فارم کھلے گا جس میں آپ نے
- پورا نام درج کرنا ہے
- مبائل نمبر کا نیٹ ورک سلیکٹ کرنا ہے
- مبائل نمبر درج کرنا ہے
- ای میل ایڈرس تحریر کرنا ہے
- پاسورڈ تجویز کرنا ہے۔ یاد رہے کہ اس پاسورڈ میں سپیشل کریکٹر، ایک لفظ بڑا، ایک نمبر استعمال کرنا ضروری ہے۔
- اس کے بعد رجسٹر پر کلک کرنی ہے نادرا رجسٹریشن ہو جائے گی
رجسٹریشن ہونے کے بعد آپ کو ایک ای میل موصول ہو گا جس میں ویریفیکیشن کے لیے لنک موجود ہو گا اورویری فیکیشن کوڈ بھی موجود ہوگا اس کوڈ کو آپ نے استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن مکمل کر لینی ہے
رجسٹریشن ویریفیکیشن کے بعد آپ نادرا آئی ڈی سسٹم میں آپ لاگ ان کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ لاگن کرنے کے بعد آپ کے سامنے چند آپشن موجود ہوں گے جن کو استعمال کر کے آپ نئے شناختی کارڈ کے لیے درخواست دائر کر سکتے ہیں یا پھر پرانی درخواست پر اپنے قومی شناختی کارڈ کو ٹریک کر سکتے ہیں۔

نادرا ٹریکنگ کی مدد سے شناختی کارڈ چک کریں
مندرجہ بالا طریقہ کار سے آپ نادرا رجسٹریشن کروا لیں گے اس کے بعد نادرا آئی ڈی میں لاگن ہونے کے بعد آپ کو مندرجہ بالا تصویر کے مطابق انٹر فیس ملے گا اس میں آپ نے پہلے سے جمع شدہ درخواست پر کلک کرنا ہے اس کے بعد آپ کو نیچے نادرا ٹریکنگ کا آپشن ملے گا جسے میں آپ نے ٹریکنگ نمبر درج کرنا ہے اور آپ کے قومی شناختی کارڈ کو چک کرنے کے لیے تمام معلومات آپ کے سامنے نادرا رجسٹریشن کی مدد سے نظر آنے لگ جائے گی۔

نادرا رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی معلومات۔
نادرا پاکستان کی جانب سے ایک انتہائی سروس جس کو نادرا رجسٹریشن بھی کہتے ہیں دنیا کے کسی بھی ملک سے بیٹھ کر بذریعہ آن لائن یعنی انٹر نیٹ کے ذریعہ سے استعمال کی جا سکتی ہے اس نادرا رجسٹریشن سروس کی مدد سے آپ
- کسی بھی قسم کے نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواست آن لائن کر سکتے ہیں۔
- پاور آف اٹارنی کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
- شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
- نادرا بائیو میٹرک سروس کو استعمال کر سکتے ہیں۔
- پہلے سے موجود قومی شناختی کارڈ یا دیگر شناختی کاغذات کو تصدیق کروا سکتے ہیں۔
- پہلے سے جمع کی جانے والی درخواست کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
- قومی شناختی کارڈ کو چک کر سکتے ہیں نادرا ٹریکنگ کر سکتے ہیں۔
- نادرا سہولیات کے بارے میں درپیش مسائل کے حوالے سے نادرا ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نادرا رجسٹریشن ان سب سہولیات کے علاوہ بھی بہت سے سہولیات فراہم کرتا ہے جن کو آپ نادرا آن لائن کی مدد سے استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے قومی شناختی کارڈ اور دیگر نادرا دستاویزات کو گھر منگوا سکتے ہیں۔
امید کرتا ہوں کہ یہ تحریر آپ کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گی۔ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں کمنٹس باکس میں اپنی رائے تحریر کریں۔ قلم قرطاس ڈاٹ کام آپ کو عام زندگی میں درپیش مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی ایک چھوٹی سے کوشش ہے۔