
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ
کیا آپ یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ تلاش کر رہے ہیں؟ آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اربوں لوگ یوٹیوب سے لاکھوں ڈالر$ کما رہے ہیں۔ آج ہم بات کریں گے کہ یوٹیوب سے لاکھوں ڈالر$ اور پیسے کمانے کا طریقہ کیا ہے۔ کون سے بنیادی چیزیں درکار ہوں گی یوٹیوب سے کس طرح کما سکتے ہیں اور یوٹیوب کمائی یا آمدنی کے لیے آپ کو کیا کیا کرنا ہوگا۔
کس طرح سے آپ یوٹیوب ایپ اور یوٹیوب لاگن کی مدد سے اپنا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو آن لائن پیسے کمانے کے دیگرنہایت آسان طریقوں کے بارے میں اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ اس ربط پر آپ کو انٹرنیٹ کے ذریعہ سے پیسے کمانے کے مزید طریقوں کے بارے میں بہتریں معلومات ملیں گی جن میں سے چند کو آپ با آسانی استعمال کر کے انٹر نیٹ سے پیسے کما سکتے ہیں۔
یوٹیوب چینل بنانے اور یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ
یوٹیوب سے ہر ماہ ہزاروں روپے کمانے کے لیے آپ کو سب سے پہلے Google YouTube کے ساتھ رجسٹر ہو کر لاگن کرنا ہو گا۔ یہ رجسٹریشن جی میل آئی ڈی کی مدد سے مکمل ہو گی۔ گوگل کی تمام سروسز کو استعمال کرنے کے لیے جی میل آئی ڈی کا ہونا ضروری ہے بصورت دیگرآپ گوگل کی سروسز کو استعمال نہیں کر پائیں گے انہیں میں ایک سروس گوگل یوٹیوب بھی ہے۔
یوٹیوب لاگن ہونے کے بعد آپ کے پاس آپشن موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ YouTube Channel Create کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب کا چینل بنانے کے بعد آپ یوٹیوب سٹوڈیو کی مدد سے اپنی وڈیوز کا ایس ای او کرتے ہیں اور اپلوڈ کا عمل مکمل کرتے ہیں۔
یوٹیوب چینل کیسے بنائیں

- یوٹیوب چینل بنانے کے لیے سب سے پہلے جی میل کی آئی ڈی بنائیں
- یوٹیوب ویب سائٹ کھول کر بذریعہ جی میل آئی ڈی لاگن کریں
- سیدھے ہاتھ پر موجود اپنی تصویر پر کلک کریں
- چینل کا نام تجویز کریں
- چینل کے بارے میں About YouTube چینل میں تفصیلات لکھیں
- چینل کے لیے لوگو اور یوٹیوب کور فوٹو تجویز کریں
- وڈیوز بنا کر اپلوڈ کریں
یوٹیوب پالیسی اور گائیڈ لائن
یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق کم سے کم ریکائرمنٹ مکمل کرنے کے بعد آپ کا یوٹیوب چینل مونیٹائز ہو جائے گا جس کے بعد آپ کو کچھ کرنے کی ضروری نہیں آپ گھر بیٹھے پیسے کمانے لگ جائیں گے۔
یوٹیوب پاٹنر پروگرام کی تفصیلات اور پالیسی گائڈ لائنز کے بارے میں معلومات اسی تحریر کا حصہ ہیں مزید جاننے کے لیے تحریر کو مکمل پڑھیں
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ یعنی آئی ڈی بنانے سے لے کر چینل بنانے اور ویڈیو اپلوڈ کرنے اور یوٹیوب کی آمدنی یعنی یوٹیوب کی پہلی کمائی تک کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے اس تحریر کو مکمل پڑھیں۔
یوٹیوب سے پیسے کمانا
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ جاننے سے پہلے یوٹیوب کے بارے میں بات کرنا انتہائی اہم ہے۔ یوٹیوب ایک ایسے ویب سائٹ ہے جس پر آپ لاکھو کروڑوں ویڈیوز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر مختلف اقسام کے چینل ہوتے ہیں اور ہر چینل پر کئی ویڈیوز موجود ہوتی ہیں۔ یوٹیوب سے پیسے کمانا انتہائی آسان بھی ہے لیکن مشکل بھی ہے۔ مشکل اس طرح سے کہ آپ کا مستقل مزاج ہونا انتہائی ضروری ہے۔ اور آسان اس طرح سے کہ اگر آپ مستقل مزاج ہیں تو یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیےآپ ریگولر کام کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب سے پیسے کمانا کیسا ہے
جہاں تک یوٹیوب سے پیسے کمانا کیسا ہے کی بات ہے تو یوٹیوب سے پیسے کمانا کسی طور پر نا جائز نہیں یا اس میں کوئی ممانعت نہیں۔ اور اگر مزید بات کی جائے تو چاہے آپ کاروبار کریں یا پھر آپ سرکاری ملازمت اگر آپ اپنی ملازمت یا کاروبار میں ہیرا پھیری یا کرپشن کرتے ہیں تو ایسے کاروبار یا ملازمت سے حاصل ہونی والی رقم یا اجرت بھی جائز نہیں۔
یوٹیوب ہزاروں لاکھوں گھروں کی آمدنی کا ذریعہ ہے اور معقول تنخواہ دیتا ہے۔ یہ تنخواہ در اصل آپ کی صلاحیتوں کا انعام ہوتا ہے۔ یعنی آپ اچھا کام کرتے ہیں معلوماتی کام کرتے ہیں لوگوں کو آپ کی وڈیوز سے فائدہ حاصل ہوتا ہے تو ہی آپ یوٹیوب سے کمائی کے لیے اہل ہوتے ہیں۔
یوٹیوب پر کام کرنے سے پہلے اس بات کو ذہن نشین کر لیں یوٹیوب پر آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کسی طرح بھی کسی کا دل نا دکھائیں معاشرے میں بگاڑ کی وجہ نہ بنیں شدت پسندی کو فروغ نا دیں مذہبی اورسیاسی معاملات پر تنقید اور گالم گلوچ یا بدکاری یا بد کرداری سے وابسطہ نہ ہوں تو آپ کو آپ کی محنت اور صلاحیتوں کا انعام یعنی یوٹیوب کی کمائی ملے تو وہ جائز ہے۔
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا حکم
وہ نیکی بھی قبول نہیں ہوتی جس کو کرنے کے بعد شور مچایا جائے یا احسانات جتلائے جائیں اسی طرح اگریوٹیوب پر آپ کی جانب سے ایسا مواد اپلوڈ کیا جائے جو کہ شرعی طور پر نا قابل قبول ہو یا مذہب کے ساتھ ٹکرا رہا ہو یا پھر ایسا مواد جو معاشرے میں اصلاح کی بجائے بگاڑ پیدا کر رہا ہو تو آپ کے لیے یوٹیوب سے ایسے مواد کی اشاعت کے بعد پیسے حاصل کرنے جائز نہیں۔
YouTube پارٹنر پروگرام کے بارے میں اہم معلومات
یوٹیوب پاٹنر پروگرام آپ کو اس بارے میں نہیں بتا سکتا کہ آپ یوٹیوب کے لیے کس قسم کی وڈیوز یا یوٹیوب شارٹس تخلیق کریں لیکن یوٹیوب اس بات کی ذمہ داری قبول کرتا ہے کہ یوٹیوب چینلز کے لیے وڈیوز بنانے والے تخلیق کاروں، بنائی جانے والی وڈیوز اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں موجود مشتہریں یعنی وہ لوگ جنہوں نے تشہیر کے لیے اشتہارات بنا کر دینے ہوتے ہیں کے مابین روابط کو مضبوط اور منصفانہ انداز میں دیر تک جاری رکھے۔
اگر یوٹیوب کا پاٹنر پروگرام آپ کی صلاحیوتوں کو قبول کرتا ہے اور آپ اس یوٹیوب پاٹنر پروگرام کے بنیادی قوائد و ضوابط پر پورے اترتے ہیں تو آپ یقیناً لاکھوں روپے یوٹیوب کی مدد سے کما سکتے ہیں۔
یوٹیوب پاٹنر پروگرام اپنے صارفین یعنی تخلیق کاروں کو مناسب قیمت ادا کرتا ہے لیکن ضروری ہے کہ تخلیق کار یعنی وڈیو تخلیق کرنے والے تمام لوگ یوٹیوب کی پالیسی اور گائڈ لائن پر پورے اتریں اس امر کو یقینی بنانے کے لیے YouTube Creators کے چینلز کا جائزہ لیا جاتا ہے اور پاٹنر پروگرام پر پوراترنے والوں کی درخواستیں منظور کر لی جاتی ہیں۔
درخواستوں کی منظوری کے فوراً بعد آپ یوٹیوب چینل کی مدد سے پیسے کمانے شروع کر دیتے ہیں جو ہر ماہ کی تقریباً 15 سے 20 تاریخ تک آپ کے دیئے گئے بینک اکائونٹ میں ایڈسنز کی جانب سے بھیج دیے جاتے ہیں۔
YouTube پارٹنر پروگرام میں پیسہ کمانے کے طریقے
یوٹیوب پاٹنر پروگرام ایک ایسا پروگرام ہے جس کی مدد سے انتہائی آسانی کے ساتھ پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ یوٹیوب پاٹنر پروگرام آپ کو مختلف نوعیت کی سروسز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے یقینی طور پرآپ ہر ماہ ہزاروں روپے گھر بیٹھے کما سکتے ہیں۔ یوٹیوب پاٹنر پروگرام درج ذیل اقسام کی سروسز فراہم کرتا ہے ان سروسز کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اس تحریر کو مزید پڑھیں۔
- اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی۔
- چینل کی ممبر شپ سے حاصل ہونے والی آمدنی۔
- یوٹیوب کی مدد سے اشیا کی خرید و فروخت۔
- YouTube Premium یعنی یوٹیوب کا پروفیشنل ورژن اور آمدنی۔
- YouTube Super Chat اور Super Stickers کی مدد سے پیسے کمائیں۔
ہر ایک سروس کے بارے میں مختصر معلومات ذیل میں درج ہیں اور ہمراہ روابط ہیں۔
اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی
یوٹیوب پاٹنر پروگرام کے تحت یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی وڈیوز پر مختلف اقسام کے اشتہارات چلائے جاتے ہیں ان کی مدد سے YouTube Creator پیسے کماتے ہیں۔ ان اشتہارات میں ڈسپلے ایڈز، اوورلے اشتہارات وغیرہ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے YouTube کی تشہیر کے فارمیٹس ربط کو پڑھا جا سکتا ہے
چینل کی ممبر شپ سے حاصل ہونے والی آمدنی
یوٹیوب پاٹنر پروگرام کی ایک اہم سروس چینل ممبر شپ ہے۔ چینل پر موجود معلومات اور وڈیوز جو کہ ایسے اراکین کے لیے ہوں جو بطور ممبر رجسٹرڈ کیے گئے ہوں چینل سے حاصل کردہ خاص فوائد کے بدلے میں رقم ادا کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید پڑھنے کے لیے اس ربط کو دیکھیں چینل ممبرشپس کی اہلیت، پالیسیاں اور گائیڈلائنز
یوٹیوب کی مدد سے اشیا کی خرید و فروخت
یوٹیوب پاٹنر پروگرام کے مطابق اب یوٹیوب ایپ اور یوٹیوب ویب سائٹ میں روزانہ زندگی میں استعمال کی جانے والی اشیا کی خرید و فروخت بھی ممکن بنا دی گئی ہے۔ آپ کے چینل اور آپ کے صفحات پر جب آپ کے مداح کچھ بھی دیکھنے کے لیے تشریف لائیں گے تو انہیں فروخت کے لیے مختلف تجارتی سامان کے بارے میں بھی اشتہارات اور آفرز دکھائی جائیں گے جن کی مدد سے یوٹیوب کی جانب سے لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔ اس بارے مزید پڑھنے کے لیے اس ربط کو دیکھیں YouTube پر اپنے اسٹور کے پروڈکٹس کی نمائش کریں
YouTube Premium یعنی یوٹیوب کا پروفیشنل ورژن اور آمدنی
YouTube Premium ایپلیکیشن عام طور پر دیکھی جانے والی یوٹیوب ایپ یا یوٹیوب سائٹ سے مختلف ہے اور پریمیم یوزر کے لیے بہت سی دیگر سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔ اس سروس پر موجود مواد کو دیکھنے اور پیسے ادا کر کے ممبر شپ حاصل کرنے یعنی Premium Subscription پر بھی یوٹیوب کا پاٹنر پروگرام آپ کو پیسے کمانے کا موقع دیتا ہے۔ YouTube Premium کے بارے میں سپورٹ گوگل کا یہ ربط ملاحظہ ہو آپ کا مواد اور YouTube Premium
YouTube Super Chat اور Super Stickers کی مدد سے پیسے کمائیں
یوٹیوب کی پالیسی گائڈ لائن اور تمام تر ضروریات کو پورا کرنے کے بعد جب تخلیق کار یعنی وڈیو بنانے والے کی درخواست پاٹنر پروگرام کے لیے منظور کر لی جاتی ہے تو پالیسی گائڈ لائنز اور اہلیت کی تکمیل کے بعد آپ کے چینل پر سوپر چیٹ Super Chat اور Super Stickers جو آپ کے مداح اپنے پیغامات میں استعمال کرتے ہیں کے ذریعہ بھی پیسے کمائے جاتے ہیں۔
یہ آپشن چیٹ کے دھاگے میں موجود ہوتے ہیں اور یہ آپ کی وڈیوز کے ساتھ ہی موجود ہوتا ہے۔ آپ کی وڈیوز پر آنے والے لوگ یعنی آپ کے مداح اپنی چیٹ کو نمایا کرنے کے لیے رقم کی صورت میں ادائیگی کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں
یوٹیوب چینل منیٹائزیشن کے لیے اہلیت اور خصوصیات
اگر آپ یوٹیوب کی مدد سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ یوٹیوب کے پاٹنر پروگرام میں دی گئی سروسز میں سے کم از کم کسی ایک سروس کے لیے اہل ہوں۔
یہ بات بھی یاد رکھیں کے یوٹیوب پاٹنر پروگرام میں موجود ہر سروسز کے لیے اہلیت مخلتف ہے اور عین ممکن ہے کہ کچھ سروسز آپ کے ملک میں دستیاب نہ ہوں۔
یوٹیوب پاٹنر پروگرام میں اہلیت کے لیے کچھ تقاضے ہیں جن کا پورا ہونا انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر پاٹنر پروگرام کے لیے آپ اہل نہیں ہو سکتے اور یوٹیوب سے پیسے بھی نہیں کما سکتے۔
یوٹیوب سے کمائی کرنے کے لیے اہلیت کے بنیادی تقاضے ذیل میں تحریر ہیں:-
- یوٹیوب پر چلنے والے اشتہارات سے پیسے کمانے کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے اگر 18 سال سے کم عمر ہو تو قانونی سرپرستی درکار ہو گی جو Google Adsense کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم کی ترسیل کے عمل کو مکمل کر سکے۔
- ایسا مواد تخلیق کرنا ضروری ہے جو یوٹیوب پاٹنر پروگرام کی پالیسی گائڈ لائن اور مشتہر کی پالیسی کے مطابق ہو یعنی ایسا مواد جس پر تشہیر کرنے والے ادارے اشتہارات چلا سکیں اور پالیسی کے خلاف بھی نا ہو۔
- چینل کی ممبر شپس کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہونا ضروری ہے اور آپ کے چینل پر 1000 سے زیادہ سبسکرائبر ہونا ضروری ہیں۔
- اشیا کی فروخت کے لیے یوٹیوب پر سٹور اور اشیا کی نمائش کے لیے آپ کے چینل پر 10،000 سے زیادہ سبسکرائبر ہونا ضروری ہیں اور عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے۔
- سپر چیٹ اور سپر سٹیکر کی سروس استعمال کرکے پیسے کمانے کے لیے کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے۔ آپ کسی ایسے ملک میں موجود ہوں جہاں یوٹیوب پاٹنر پروگرام کی یہ سروسز دستیاب ہو۔

یوٹیوب چینل سے پیسے کمانے کے لیے اہم ضروریات
یوٹیوب سے پیسے کمانا بلکل ایسا ہی ہے جیسے کسی دفتر میں چند گھنٹے کام کر کے تنخواہ لیتے ہیں۔ یوٹیوب کو اگر آپ مستقل آمدنی کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو گھر میں ایک کمرہ مخصوص کر کے اسی دفتر ہی کا روپ دینا ہو گا جس میں آپ کے پاس لیپ ٹاپ کمپیوٹر، ٹرائی پوڈ یعنی کیمرہ کے لیے جدید سڈینڈ، ایک عدد کیمرہ اور ایک عدد مائک درکار ہوتا ہے۔
یوٹیوب کا استعمال اور کی ورڈز کی معلومات
یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے ضروری اشیا کی دستیابی کے بعد آپ کو وڈیوز بنانے کے لیے ٹاپک سلیکٹ کرنا ہوتا ہے۔ یوٹیوب میں اپلوڈ کی جانے والی تمام تر وڈیوز کو یوٹیوب اپنے ایگوردم کی مدد سے ان لوگوں تک پہنچاتا ہے جو یوٹیوب پر بطور صارف آتے ہیں اور کچھ دیر گزار کر چلے جاتے ہیں۔
یوٹیوب کا سرچ انجن اپنے صارفین کو وہی کچھ دکھاتا ہے جو کچھ صارفین تلاش کرتے رہتے ہیں۔ یعنی related search کو سامنے رکھتے ہوئے YouTube صارفین کو مختلف Youtube Channels کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی وڈیوز دیکھاتا ہے۔
یہ تمام وڈیوز جو یوٹیوب ایپ یا یوٹیوب ویب سائٹ کی جانب سے صارفین کو دکھائی جاتی ہیں صارفین کے انٹرسٹ اور تلاش کی بنیاد پر دکھائی جاتی ہیں جو کہ گوگل اپنی مختلف سروسز کے استعمال کے دوران صارفین سے حاصل کرتا ہے۔
یوٹیوب چینل کا نام تجویز کرنا
یوٹیوب چینل کا نام تجویز کرنا ایک انتہائی اہم کام ہے۔ یوٹیوب کی ویڈیوز کا چینل کے نام کے مطابق ہونا اور چینل کا نام اپلوڈ کی جانے والی یوٹیوب وڈیوز کے نام کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر ایک چینل کا نام تعلیم القرآن ہو اور اس میں ریاضی یا سائنس کے متعلق معلوماتی وڈیوز ڈالی جا رہی ہوں تو یہ کسی طرح بھی ریلیٹڈ نہیں لگتا۔
یوٹیوب سرچ انجن ان باتوں کا خاص خیال رکھتا ہے کہ صارفین کی تلاش کے جواب میں انہیں درست اور بہترین معلومات فراہم کی جائیں۔ صارفین کی تلاش کے YouTube Keywords کے مطابق اگر انہیں وڈیوز ملیں گی تو یقینا وہ چینل کو سبسکرائب کریں گے وڈیو کو لائک دیں گے اور مکمل وڈیوز دیکھیں گے۔ یہی وہ عمل ہے جس کی مدد سے یوٹیوب سے پیسے کمائے جاتے ہیں۔
آپ نے یوٹیوب ایپ استعمال کرتے ہوئے اکثر دیکھا ہوگا کہ یوٹیوب وڈیوز جو آپ کی تلاش پر مختلف چینلز کی جانب سے سامنے آتی ہیں ان کی تفصیلات اگر دیکھیں توزیادہ تر چینلز پر موجود وڈیوز اس چینل کے نام کے مطابق ہوتی ہیں یا پھر چینل کے لیے جو نام تجویز کیا جاتا ہے اسی ٹاپک پر یوٹیوب وڈیوز بھی بنائی جاتی ہیں۔
تلاش کے عمل کے دوران صارفین جو الفاظ تحریر کرتے ہیں انہیں Search Keywords سرچ کی ورڈز کہا جاتا ہے مثال کے طور پر ایسے الفاظ یا جملے جو کہ یوٹیوب کی سرچ بار میں لوگ اس لیے تحریر کر سکتے ہیں کہ وہ ان الفاظ یا جملوں پر بنائی جانے والی وڈیوز کو تلاش کر کے دیکھ سکیں۔
یوٹیوب ایپ یوٹیوب ویب سائٹ یا یوٹیوب لاگن
یوٹیوب ایپ یوٹیوب ویب سائٹ یا یوٹیوب لاگن کھولیں یہ سب ایک ہی چیز کے مختلف نام ہیں۔ یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے آپ کے پاس یوٹیوب ایپ اور یوٹیوب اکائونٹ کا ہونا ضروری ہے۔ چونکہ یوٹیوب ایک انلائن سائٹ اور یوٹیوب مبائل اپلیکیشن ہے اس لیے اس کو چلانے کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا بھی اشد ضروری ہے۔
یوٹیوب وڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے کی ورڈز
ان الفاظ یا جملوں کی مثال کچھ یوں ہے جیسے “10 دن میں وزن کم کرنے کے طریقے”، “شوگر کو ٹھیک کرنے کے بہتریں نسخے”، “پتھری کا گھریلو علاج” یا پھر چند اور کی ورڈز جیسا کہ “یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ”، :“یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں”، “یوٹیوب سے ڈالر کمائیں” یا پھر یوٹیوب سے گھر بیٹھے لاکھوں ڈالر کمائیں وغیرہ یہ وہ الفاظ ہیں جن پر مختلف لوگوں نے مختلف چینلز بنا کر مختلف انداز میں ویڈیوز اپلوڈ کر رکھی ہیں جنہیں لوگ دیکھتے ہیں۔
یوٹیوب پر اپنی وڈیو اپلوڈ کرنے اور زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کے لیے Keyword Research ٹولز کا استعمال کیا جاتا ہے اور تھمب نیل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس کے علاوہ ٹیگز بھی لگائے جاتے ہیں تاکہ یوٹیوب صارفین کی تلاش کے نتائج میں آپ کی وڈیو بھی سامنے آئے۔
اس پر مزید گفتگو کرنے کے لیے قلم قرطاس ڈاٹ کام qalamqirtaas.com پر جلد ایک تحریر شامل کی جائے گی۔ بلاگنگ سے پیسے کمانے کے بارے میں انگریزی زبان کی ایک تحریر Powerful Passive Income Idea with google ضرور پڑھیں۔
آخر میں اس امید کے ساتھ تحریر ختم کر رہا ہوں کہ یہ تحریر (اردو آرٹیکل) آپ کے لیے کافی معلوماتی ثابت ہوئی ہو گی۔ اپنی رائے سے کمنٹس باکس میں ضرور آگاہ کریں شکریہ۔