
ڈرائیونگ لائسنس ایک ایسی سرکاری دستاویز ہے جس کی عدم موجودگی میں گاڑی چلانا قانونی طور پر جرم ہے اور اگر آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس پنجاب پاکستان موجود نہیں تو اس تحریر کو ضرور پڑھیں۔ آپ ڈرائیونگ لائسنس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیے ہیں اسی لیے آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔
اس تحریر کا مقصد آپ کو پنجاب پاکستان میں ڈرائیونگ جاری کیے جانے والے ڈرائیونگ لائسنس کی اقسام اور تمام تر بنیادی معلومات سے آگاہ کرنا ہے۔
اگر آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے سلسلہ میں بنیادی معلومات پہلے سے حاصل ہیں اور آپ درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ کارپڑھیں تاکہ آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور اس کی تصدق یا چیک کرنے کے لیے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
ڈرائیونگ لائسنس پنجاب پاکستان
کچھ عرصہ پہلے تک کی بات ہے جب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔ پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیں بڑی تعداد میں جمع کی جاتی تھیں اور ایک عام سا کارڈ بطور لائسنس درخواست گزار کو فراہم کر دیا جاتا تھا۔ یعنی یہ بات ڈیجیٹلائزیشن سے پہلے کی ہے۔
پاکستان میں موجود ڈرائیونگ لائسنس ڈیپارٹمنٹ نے وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کی اور اب موجودہ دور میں DLIMS PUNJAB ہم سب کے سامنے ایک ایسا برقی اور سنٹرلائز نظام ہے جس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہش مند افراد کو پنجاب بھر میں ڈیجیٹل لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔
ڈی ایل ایم ایس پنجاب یعنی ڈرائیونگ لائسنس مینیجمنٹ سسٹم پنجاب پھر کے لائسنس سینٹرز میں موجود کمیوٹر لیبز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نظام درخواست گزار کی درخواست کو کمپیوٹرائز کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ برقی نظام پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ PITB PUNJAB کی معاونت سے پنجاب سرکار نے بنوایا۔
سب سے پہلے ہم ڈرئیونگ لائسنس پنجاب پاکستان کی مختلف اقسام پر بات کریں گے اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ پنجاب پاکستان میں رہتے ہوئے ہم کس طرح سے ڈرائیونگ لائسنس کو حاصل کر سکتے ہیں۔ پنجاب سرکار نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے مخلتف اقسام کے ڈرائیونگ لائسنس پر مختلف فیسز رکھی ہیں۔ ان کی بارے میں بھی آپ کو معلومات فراہم کروں گا۔
ڈرائیونگ لائسنس کی اقسام اور ضروری کاغذات کے بارے میں راہنمائی
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست جمع کروانے سے پہلے ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ڈرائیونگ لائسنس کتنی اقسام کے ہیں اور ان اقسام میں سے کون سے قسم کا ڈرائیونگ لائسنس ہماری روزانی کی زندگی میں استعمال ہو گا۔ ڈرائیونگ لائسنس پنجاب پاکستان کی اقسام ذیل میں تحریر ہیں۔
- لرنر لائسنس یعنی Learning Driving License۔
- پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس یعنی مستقل ڈرائیونگ لائسنس۔ Permanent Driving License
- انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس International Driving License
- انڈورسمنٹ آپ ڈرائیونگ لائسنس Endorsement of Driving License
- ڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس Duplicate Driving License
لرنر لائسنس کے لیے درکار کاغذات
لرنر لائسنس دراصل ایک ایسا لائسنس ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ درخواست گزار ڈرائیونگ لائسنس کے کے حصول کے لیے درخواست جمع کروا چکا ہے اور اس وقت گاڑی سیکھنے اور امتحان دینے کے لیے اپنے آپ کو تیار کر رہا ہے۔
- لرنر لائسنس کے لیے آپ کی عمر کم سے کم 18 سال ہونی چاہیے۔
- آپ کے پاس شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔
- مبلغ 60روپے کا سرکاری ٹیکٹ فیس جو کہ ڈاکخانے سے آپ کو حاصل کرنا ہو گا۔
- میڈیکل سرٹیفیکٹ جس میں اس بات کی تصدیق ہو گی کہ آپ کو کسی قسم کی کوئی معذوری نہیں۔
- ایک عدد کتابچہ جو آپ کو ٹریفک پولیس پنجاب پاکستان کے دفتر سے ہی ملے گا جس میں لائسنس کے حصول کے لیے دیے جانے والے امتحان کی تیاری کے سلسلہ میں سوالات جوابات تحریر ہوں گے۔
- ایک عدد فائل کور جو کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے جمع کروائی جانے والی درخواست کو رکھننے کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
- لرنر لائسنس روزانہ کی بنیادوں پر جاری کیے جاتے ہیں اور ایک لرنر لائسنس 6 ماہ تک کار آمد ہوتا ہے۔
- لرنر لائسنس کے حصول کے بعد 40 دن کے بعد کسی بھی وقت پرمننٹ لائسنس کے لیے امتحان میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔ امتحان پاس کرنے کے بعد پرمننٹ لائسنس جاری کر دیا جاتا ہے۔
- لرنر لائسنس کے حصول کے لیے دی گئی درخواست میں ہی اس بات کا ذکر کر دیا جاتا ہے کہ درخواست دہندہ کس نوعیت کے لائسنس کا حصول چاہتا ہے۔ کیا اسے صرف موٹر سائیکل کا لائسنس چاہئے یا پھر صرف موٹر کار کا یا دونوں لائسنس درکار ہیں۔
- LTV Driving License کے حصول کے لیے بھی لرنر لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواست میں ہی ذکر کیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر لرنر جاری ہوتا ہے۔
یاد رہے ڈرائیونگ لائسنس مختلف نوعیت کی سواریوں کے لیے مختلف عنوان کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ کمرشل اور نون کمرشل لائسنس جاری کیے جاتے ہیں اور ان دونوں کے لیے عمر کی حد میں فرق ہے۔
- موٹر سائیکل یا موٹر کار یا پھر ان دونوں کے لیے درخواست دہندہ کی عمر 18 سال ہونا ضروری ہے۔
- LTV Driving License یعنی رکشہ، ٹیکسی، ٹریکٹر یا دیگر کمرشل گاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 21 سال ہونا ضروری ہے۔
مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درکار کاغذات
مستقل یا Permanent Driving License کے حصول کے لیے درخواست دائر کرنے کے لیے آپ کو جو جو کاغذات درکار ہیں وہ ذیل فہرست ہیں۔
- درخواست فارم A جس پر درخواست گزار کے بنیادی کوائف اور لائسنس کی نوعیت یعنی قسم کے بارے یں معلومات درج کی جاتی ہیں۔
- میڈیکل سرٹیفیکیٹ یعنی فارم B جو کہ میڈیکل ڈاکٹر کی طرف سے جاری کیا جاتا ہے۔
- اصلی لرنر پرمٹ لائسنس یعنی جو لرنر لائسنس آپ نے حاصل کیا تھا وہ اصل منسلک کرنا ضروری ہے۔
- 3 عدد پاسپورٹ سائز کی تصویریں جو کہ کسی گزٹڈ آفیسر سے تصدیق شدہ ہوں۔
- شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل۔
- ڈرائیونگ لائسنس کی قسم کے مطابق مقرر کردہ رقم کے بدلے میں ڈاکخانے سے حاصل کردہ ٹیکٹ جو کہ درخواست پر لگے گا۔ فیس کے لیے مقرر کردہ رقم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ آرٹیکل دیکھیں DLIMS PUNJAB GOV PK
- اس کے علاوہ 100 روپے فیس جو کہ بنک میں ادا کی جائے گی جس کے بارے میں معلومات ٹریفیک دفتر سے ملیں گے۔
زیر نظر تحریر میں ہم نے صرف ریگولر یعنی Parmanent Driving License اور Learner Driving License کے بارے میں تفصیل سے بات کی مزید معلومات کے لیے دیگر تحریرں ضرور پڑھیں جن۔ DLIMS PUNJAB GOV PK کے بارے میں مزید تحریروں کے لیے یہاں کلک کریں
Pingback: SIS Punjab Login ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان - قلم قرطاس