ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ
ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ

ڈرائنوگ لائسنس ایک سرکاری دستاویز ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ دستاویز جس شخص کے نام پر جاری ہوا ہے وہ ڈرائیونگ کرنا جانتا ہے۔ آج کی اس تحریر میں ہم یہ سمجھیں گے کہ پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ کیا ہے۔ ڈرائونگ لائسنس بنوانے کے لیے کون کون سے دستاویزات درکار ہیں۔ عمر کی کیا حد مقرر ہے اور کس طرح سے پاکستان میں رہتے ہوئے مختلف نوعیت کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے جا سکتے ہیں۔

ڈرائونگ لائسنس بنانے کا طریقہ اور ضروری معلومات

کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈرائونگ لائسنس کی عدم موجودگی میں کسی قسم کی بھی گاڑی چلانا قانونی طور پر بہت بڑا جرم ہے۔ جانی و مالی ہر دو طرح کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈرائونگ لائسنس بنانے کا طریقہ جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ جان سکیں کے پاکستان میں رہتے ہوئے آپ کس طرح سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں
اسی تحریر میں ہمیں یہ بھی پڑھیں گے کہ لائسنس کے حصول کے لیے کون کون سے ڈرائیونگ لائسنس فارم درکار ہوتے ہیں، کتننے پیسے لگتے ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس چک کرنے یا ٹریک کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے۔

اگر آپ چاہیں تو اسی بابت ایک تحریر انگریزی زبان میں بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں اگر آپ پڑھنا چاہتے ہیں تو How to apply for driving license in pakistan پر کلک کریں یعنی پاکستان میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول کس طرح ممکن ہے۔ اس بارے میں تمام بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے اس تحریر کو مکمل پڑھیں امید کرتا ہوں کہ یہ تحریر آپ کے لیے آپ کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہو گی۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ اور بنیادی ضرورتیں

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے جو بنیادی ضروریات ہیں سب سے پہلے ان کا ذکر کر لینا مناسب ہو گا۔ اگر تو مندرجہ ذیل بنیادی ضروریات آپ پوری کر لیتے ہیں تو پھر لائسنس کے حصول میں آپ کو کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہیں ہو گی۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سب سے پہلے آپ مندرجہ ذیل بنیادی باتیں سمجھ لیں۔

  1. Motor Cycle/ Motor Car کے لائسنس کے حصول کے لیے درخواست گزاریعنی آپ کی کم از کم عمر 18 سال ہونی چاہیے۔
  2. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ LTV (Rikshaw, Taxi, Tractor Commercial) کے لیے کمرشل لائسنس حاصل کریں تو آپ کی عمر کی کم سے کم حد 21 سال ہے۔
  3. آپ کے پاس حکومت پاکستان نادرہ سے جاری شدہ شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
  4. کسی بھی قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کے بعد پہلا کام لرنر لائسنس کا حصول ہے۔

پرمننٹ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے لرنر لائسنس بنوایا جائے ۔ لرنر لائیسنس سے مراد ایک ایسا سرٹیفیکیٹ یا سرکاری دستاویز ہے جس کی موجودگی اس بات کی گواہی ہوتی ہے کہ آپ نے پرمننٹ لائیسنس کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ Learner License روزانہ کی بنیادوں پر جاری کیے جاتے ہیں۔ لرنر لائسنس کے حصول کے لیے مندرجہ ذیل کاغذات جمع کروائے جاتے ہیں۔

لرنر لائسنس Learner License کس طرح حاصل کیا جاتا ہے۔

  1. درخواست جمع کروانے کے لیے سرکاری طور پر جاری شدوہ ڈرائیونگ لائسنس فارم یعنی Driving License Application From-A استعمال کریں جس پر درخواست دینے والے فرد کے بنیادی کوائف درج کیے جاتے ہیں۔ فارم اے کو ایک مخصوص فائل میں لگایا جاتا ہے جس میں باقی ضروری کاغذات بھی رکھے جاتے ہیں۔ یہ فائل بھی مخصوص قسم کی ہوتی ہے جس پر نام پتہ شناختی کارڈ نمبر ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبر وغیرہ لکھنے کے لیے مختلف کالم بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ عام طور پر ملنے والی فائل لائسنس کی درخواستیں جمع کروانے کے لیے استعمال نہیں کی جاتیں۔
  2. لرنر کے حصول کے لیے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ فارم یعنی Medical Certificate Form B بھی درخواست فارم کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے جس پر میڈیکل ڈاکڑ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ درخواست دینے ولا فرد فیزیکلی ٹھیک ہے اور کسی قسم کی معذوری یا کلر بلائنڈ نہیں ہے۔
  3. لرنر درخواست فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی جو کہ مصدقہ ہونی چاہیے لگائے جاتی ہے۔
  4. لرنر فارم کے ساتھ پاسپورٹ سائز تین 3 تصاویر لگائی جاتی ہیں۔
  5. مقرر کردوہ سرکاری فیس جو کہ بصورت مالیتی ٹیکٹ درخواست فارم کے ساتھ لف کیے جاتے ہیں۔ جو کہ ڈاک خانے سے خریدے جاتے ہیں۔ مختلف اقسام کے ڈرائوینگ لائسنس کے لیے مختلف فیسز مقرر کی گئی ہیں۔
  6. درخواست جمع کروانے والا فرد جس وقت لائسنس سنٹر میں یہ تمام کاغذات جمع کروانے جاتا ہے تو سینٹر انچارج یا آپریٹر درخواست دہندہ کی تصاویر DLIMS سسٹم میں کیمرہ کی مدد سے لیتا ہے اور بایو میٹرک تصدیق کے بعد فائل جمع کر کے لرنر لائسنس جاری کر دیتا ہے۔

لرنر لائسنس کے ساتھ درخواست دینے والے کو ایک کتابچہ بھی دیا جاتا ہے جس میں ٹریفک قوانین اور ٹریفک کے اشاروں کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہیں اسی کتاب کی مدد سے لرنر لائسنس جارے کیے جانے کے بعد درخواست دینے والے شخص سے مقرر کردہ دنوں میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔

یہ امتحان دو قسم کا ہوتا ہے ایک ایم سی کیوز یعنی سوالات جوابات اور دوسرا امتحان ڈرائیونگ کا جس میں لائسنس بنوانے کے خواہش مند درخواست دہندہ سے ایک مخصوص ٹریک پر گاڑی چلوائی جاتی ہے۔

مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے مندرجہ بالا ٹیسٹ پاس کرنے ضروری ہیں بصورت دیگر پرمننٹ لائسنس جاری نہیں کیا جاتا۔ لرنر لائسنس کے دوران ہی ٹیسٹ لایا جاتا ہے اور ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد درخواست دہندہ پرمننٹ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرواتا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا طریقہ یہی ہے کہ سب سے پہلے لرنر لائسنس حاصل کیا جائے لرنر کی موجودگی میں آپ گاڑی چلا سکتے ہیں۔ ایسے خواتین و حضرات جو لرنر لائسنس جاری کروا لیتے ہیں وہ اپنی گاڑی کے سامنے والے شیشے اور پیچھے والے شیشے پر ایک طرف L لفظ لکھواتے ہیں جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ڈرائیو کرنے والے کے پاس مستقل لائسنس نہیں ہے اور وہ مستقل لائسنس کے حصول کے لیے لرنگ پروسس میں ہے۔

موٹر کار، موٹر سائیکل یا ایل ٹی وی لائسنس کے حصول کے لیے کس دفتر سے رجوع کیا جائے؟

DLIMS PUNJAB ڈرائیونگ لائسنس مینیجمنٹ سسٹم پنجاب ایک ایسا آن لائن نظام ہے جس کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کی معاونت سے تخلیق کیا گیا ہے۔ ڈی ایل آئی ایم ایس یا DLIMS پنجاب کو کارگر بنانے کے لیے حکومت پنجاب پاکستان نے پنجاب کے چھتیس اضلاع میں لائسنس سنٹر تخلیق دیے ہیں۔

یہ لائسنس سنٹرز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہش مند افراد کی راہنمائی کرتے ہیں اور ڈی ایل آئی ایم ایس نظام کو استعمال میں لاتے ہوئی درخواست گزار کی درخواست کو کمپیوٹرائز کرتے ہیں۔ ان تمام درخواستوں کو کمپیوٹراز کرنے کے بعد مقرر کردہ دن کو درخواستیں جمع کروانے والے خواتین و حضرات سے لائسنس کے حصول کے لیے امتحانات لیے جاتے ہیں

ڈروئیونگ لائسنس کی اقسام اور مقرر کردہ سرکاری فیس

ڈرائیونگ لائسنس کی مختلف اقسام ہیں جن میں لرنر لائسنس سر فہرست ہے اس کے علاوہ موٹر سائیکل، موٹر کار، رکشہ، ٹرک، ویگن، کیری ڈبہ اور دیگر کمرشل گاڑیوں کے لیے الگ الگ لائسنس ہوتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی اقسام اور سرکاری فیس وغیرہ کی معلومات کے لیے یہ لنک دیکھیں۔

ٹریفک کے قوانین اور اشارے جو ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک کے قوانین اور ٹریفک کے اشاروں کے بارے میں معلومات کا ہونا انتہائی ضروری ہے اور ان ہی قوانین اور اشاروں کا امتحان لے کر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

ان امتحانات میں کچھ ٹریفک قوانین سے متعلق بنیادی سوالات اشاروں کی معلومات، گاڑی کے مختلف پرزوں اور حادثات کے دوران کئے گئے فیصلوں کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص ٹریک تیار کیا جاتا ہے جس پر درخواست گزار گاڑی چلا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ ایک اچھا اور بھروسے مند ڈرائیور ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کار اور موٹر سائیکل یا ٹرک وغیرہ کے بارے میں معلومات ہونا بھی ضروری ہیں کہ اگر دوران سفر کار وغیرہ کو کوئی مسئلہ ہو تو اس کو اس قابل کیا جا سکے کہ منزل تک پہنچ جائے۔ اکثر ممالک میں ٹریفک کے قوانین میں سے جو انتہائی اہم قوانین ہیں ان کی خلاف ورزی تو بہت عام ہے مثال کے طور پر:۔

  1. چوک میں لگے بتی اشاروں پر نہ رکنا۔
  2. موٹر سائکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال نا کرنا۔
  3. مین روڑ پر جگہ جگہ پارکنگ کر دینا۔
  4. دکانوں اور پلازوں کے سامنے پارکنگ کرنا۔
  5. ایمبولینس کو راستہ نہ دینا۔
  6. بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل چلانا۔
  7. بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنا۔
  8. یو ٹرن دور دیکھ کر رونگ سائڈ پر سے واپس مڑنا
  9. اوور سپیڈ کرنا۔
  10. ون ویلنگ کرنا۔

یہ چند ایک ایسے قوانین کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے انتہائی جانی اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اور دوسروں دونوں کی جانوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں اور حفاظت سے سفر کیا کریں۔

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے طریقہ کے آخر میں تحریر کا خلاصہ

زیر نظر تحریر میں آپ نے کیا سمجھا اور کیا سیکھا:۔

  1. ڈرائیونگ لائسنس کی کتنی اقسام ہیں۔
  2. ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کون سے کاغذات درکار ہوتے ہیں۔
  3. ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کتنی اقسام کے امتحانا ہوتے ہیں۔
  4. لرنر ڈرائیونگ لائسنس کیوں ضروری ہے اور کیسے بنوایا جاتا ہے۔
  5. ڈرائیونگ کے قوانین کون کون سے ہیں اور کتنے اہم ہیں۔
  6. کتنے اور کس قسم کے فارم استعمال ہوتے ہیں۔
  7. لائسنس سنٹر کیا ہوتا ہے اور اس کا کام کیا ہے۔
  8. ڈی ایل آئی ایم ایس نظام کیا ہے DLIMS لوگن کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔
  9. ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست کس طرح دی جاتی ہے۔
  10. ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کس دفتر سے رابطہ کیا جائے۔

This Post Has One Comment

Leave a Reply