
آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ
السلام علیکم قلم قرطاس ڈاٹ کام پر خوش کیا آپ آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ جانتے ہیں؟آپ کے ہاتھ میں موجود مبائل یا آپ کا کمپیوٹر آپ کو روز آن لائن دولت کمانے کے ہزاروں طریقے بتاتا ہو گا اور آپ دن بھر آن لائن بیسے بنانے کے مختلف طریقوں پر غور کرتے رہتے ہوں گے۔
آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ بتانے سے سے پہلے میں آپ کو ثبوت کے طور پر اپنے ارننگ ڈیش بورڈ کی تصویر دیکھانے جا رہا ہوں جس سے آپ کو اتنا اندازہ ضرور ہو جائے گا کہ میں جس طریقہ کار کی بات کرنے والا ہوں وہ مستند ہے اور ہزاروں لوگ اس آن لائن پیسے کمانے کے طریقہ کو استعمال کر رہے ہیں۔
گوگل ایڈسن یعنی گوگل ایڈز مونیٹائزیشن
آج کی اس تحریر میں آپ کو جو معلومات فراہم کی جا رہی ہیں ان کے ذریعہ آپ مستقل طور پر ہر ماہ پاکستان میں انٹر نیٹ کی مدد سے پیسے کما سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ میں مزید کچھ لکھوں آپ کو ثبوت کے طور پر اپنی آن لائن ہونے والی کمائی کے بارے میں حقیقت سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ ثبوت کے ساتھ تحریر کروں گا آپ اوپر دیے گئے سکرین شورٹ کو غور سے دیکھیں اس میں موجود معلومات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آن لائن پیسے کمانے کا جو طریقہ میں استعمال کر رہا ہوں اس کے ذریعہ مجھے آخری دفعہ 100 ڈالر ارسال کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے آج یعنی اس وقت رات کے 12 بج کر 28 منٹ 20 تاریخ جون کی اور 2022 تک کمائی ہوئی رقم 62 ڈالر ہے۔
میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ میں آن لائن پیسے کمانے کے اس طریقہ کے ذریعہ پیسے کماتا رہا ہوں اور آج سے 15 سال پہلے بھی کماتا رہا ہوں یعنی یہی طریقہ جو میں آج سے 15 سال پہلے استعمال کرتا تھا آج بھی استعمال کر رہا ہوں تو آپ کو اس بات پر یقین کرنے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے کہ یہ طریقہ بہت پرانا ہے اور کامیاب طریقوں میں سے ایک ہے۔
میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں کہ 15 سال پہلے سے اب تک اگر میں مستقل مزاجی کے ساتھ یہی کام کرتا رہتا تو شاید اس وقت میں ہر ماہ لاکھوں روپے کما رہا ہوتا۔ اوراس وقت بھی میری دیگر مصروفیات کی وجہ سے میری کمائی ہوئی رقم بہت کم ہے۔
آن لائن پیسے کمانے کے مختلف طریقے
سب سے پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ پاکستان میں انٹر نیٹ کے ذریعہ سے آن لائن پیسے کمانے کے کون کون سے طریقے ہیں اس کے بعد ہم یہ دیکھیں گے کہ ان تمام طریقوں میں سے بہتریں طریقہ کون سا ہے جس کے ذریعہ سے میں کس طرح پارٹ ٹائم آن لائن کام کرے کے پیسے کما رہا ہوں۔
پاکستان میں آن لائن دولت بنانے کے طریقوں میں سے کچھ طریقے جن کے بارے میں تقریبا ہر دوسرے شخص نے سن رکھا ہے درج ذیل ہیں۔
- فیس بک مونیٹائزیشن کے ذریعہ پیسے کمانا
- فری لانسنگ کے ذریعہ ڈالر کمانا
- ارننگ ایپس کے ذریعہ سے پیسے کمانا
- آن لائن مارکیٹنگ کے ذریعہ سے پیسے کمانا
- ایمازون سے پیسے کمانا
- ایفیلیٹ مارکیٹنگ کے ذریعہ پیسے کمانا
- یو ٹیوب یا یوٹیوب چینل سے پیسے کمانا
- وٹس ایپ کے ذریعہ سے پیسے کمانا
- ای کامرس کے ذریعہ یا اونلائن کاروبار یعنی آنلائن دوکان بنا کر پیسے کمانا
- بلاگ کے ذریعہ سے پیسے کمانا۔
آن لائن پیسے کمانے کے مندرجہ بالا طریقوں میں سے چند ایک کی تفصیل درج کرنا ضروری سمجھتا ہوں اس کے بعد آخر میں ہم اس طریقہ کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے جس کو استعمال کرتے ہوئے میں آن لائن ارننگ کر رہا ہوں
1. فیس بک کے ذریعہ پیسے کمانا
پاکستان میں فیس بک کو کام کرتے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے مجھے یاد ہے کہ 12 یا 13 سال پہلے میں نے فیس بک پر اپنے آپ کو رجسٹر کیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے فیس بک اس قدر عام ہوا کہ فیس بک دیکھے بغیر سونا اور پوری طرح جاگنا بھی ممکن نہیں رہا
فیس بک نے پاکستان کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک میں اپنے ایڈ نیٹ ورک کے فروغ کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کیا اور مارکیٹ سے اشتہار خریدنے شروع کر دیے پھر ان اشتہاروں کو مختلف ممالک میں فیس بک کے مختلف مقامات یعنی فیس بک بیج، سائڈ بار، فیس بک سرچ وغیرہ میں دکھایا جانےلگا۔ فیس بک کے یہ مقامات کسی نا کسی کی پروفائل کا حصہ ہوتے ہیں مثال کے طور پر کسی کا بنایا ہوا فیس بک پیچ جس پر ویڈیوز ہوں یا کسی کا بنایا ہوا گروپ وغیرہ جہاں فیس بک مارکیٹ سے خریدے گئے اشتہارات چلاتا ہے اور کچھ پیسے اسے بھی مل جاتے ہیں جس کا پیچ ہو۔
فیس بک ایڈز مینیجر
گزرشتہ کچھ عرصہ میں فیس بک سے پیسے کمانے کے حوالے سے بہت سی باتیں سامنے آنے لگیں فیس بک نے بہت سے ممالک میں اپنے صفحات کی مونیٹائزیشن یعنی صفحات کے ذریعہ سے پیسے کمانے والی سہولت جاری کر دی۔ پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں کام ہو رہا ہے اور کافی حد تک مکمل بھی ہو چکا ہے۔
فیس بک پر اشتہارات کی تشہیر کے لیے فیس بک کا اپنا ایک نظام ہے اور اشتہارات کی تشہیر کے لیے فیس بک اپنے فیس بک پیجز کو استعمال کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انسٹنٹ آرٹیکلز بھی ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ پیسے کمائے جاتے ہیں۔
فیس بک پر اشتہارات چلانے والے فیس بک کے ذریعہ سے پیسے کماتے ہیں اس کے علاوہ فیس بک پر زیادہ تر آن لائن شاپنگ کے اشتہارات ہوتے ہیں تو ان اشتہارات کے ذریعہ سے آن لائن شاپنگ سنٹر سیلز حاصل کر کے پیسے کماتے ہیں۔
فیس بک پیچ مونیٹائزیشن
فیس بک پر اشتہارات چلانے یا کاروبار کی تشہیر کرنے والے تو پیسے کماتے ہی ہیں مگر ایسے لوگ بھی پیسے کماتے ہیں جو فیس بک پر صفحات اور گروپ بنا کر وہاں بہت سے لوگوں کو جمع کرتے ہیں اور مختلف ویڈیوز کے ذریعہ سے کافی سارا واچ ٹائم حاصل کر چکے ہوتے ہیں۔
فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے
آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ جو بہت مشہور ہے فری لانسنگ ہے فری لانسنگ انٹر نیٹ پر پیسے کمانے کے لیے استعمال ہونے والی ایک ٹرم ہے۔ فری لانسنر سے مراد ایسا شخص ہے جو کسی بھی ایک ادارے یا کمپنی یا کسی بھی ایسے شخص سے جس کو سروسز درکار ہوں کو مستقل طور پر جائن نہیں کرتا۔
یعنی ایک ایسا شخص جو کسی دوسرے شخص کے لیے کوئی کام کرے اور متفقہ طورپر طے پانے والی رقم وصول کر کے چلا جائے۔
فی لانسرز کی مثال کسی بھی شہر کے مشہور چوک میں صبح صبح بیٹھے ہوئے ان کاریگروں کی ہے جو اپنے سازو سامان کے ساتھ صبح کے وقت چوک میں دستیاب ہوتے ہیں اور ضرورت مند لوگ چوک میں آ کر انہیں اپنی ضرورت کے تحت دن بھر کے کام کی اجرت طے کر کے لے جاتے ہیں۔
بلکل اسی طرح انٹرنیٹ پر بھی کچھ ایسی سائٹس موجود ہیں جہاں پر فری لانسرز اپنے ساز و سامان کے ساتھ دستیاب ہوتے ہیں اور جس کسی کو کوئی آن لائن سروس درکار ہوتی ہے بات چیت کر کے رقم طے کر لیتے ہیں اور کام کر دیتے ہیں۔ ان سائٹس میں چند مشہور سائٹس یہ ہیں
- upwork.com اپ ورک ایک ایسا فری لانسر انوائرمنٹ ہے جس پر مختلف اقسام کی سروسز دینے والے لوگ ہر وقت موجود ہوتے ہیں اور اس کے برعکس ایسے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں جنہیں سروسز درکار ہوتی ہیں اور آپس میں رابطہ کر کے upwork کے ذریعہ سے سروسز کی خریدو فروخت طے کی جاتی ہیں
- Freelancer.com بھی upwork.com کی طرح کام کرتی ہے اس پر بھی جن کمپنیز کو سروسز درکار ہوتی ہیں job announcement کرتی ہیں اور جو لوگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں وہ اپنی اپنی طرف سے job bidding کرتے ہیں جس کا پروپوزل زیادہ بہتر اور مناسب رقم کے بدلے میں ہوتا ہے اس کو کام دیا جاتا ہے۔
- peopleperhour.com بھی اوپر دی گئی ویب سائٹس کی ہی طرح سے کام کرتی ہیں اگر آپ کو لسٹڈ جابز میں سے کوئی مناسب جاب لگے یعنی آپ مانگی گئی سروسز کو بہتریں انداز میں پورا کر سکیں تو اپلائے کر سکتے ہیں اور جاب حاصل کر سکتے ہیں
- fiverr.com فائور ڈاٹ کام پاکستان میں بہت زیادہ مشہور ہوئی اس ویب سائٹ میں خاص بات یہ ہے کہ آپ اپنی سروسر کی گگ بناتے ہیں اور پھر اسے پبلش کر دیتے ہیں۔ آپ کی گگ کی خوبصورتی یہی ہے کہ آپ سستے داموں میں مناسب اور جلدی کام کر کے دیں۔ مثال کے طور پر ایک گرافک ڈیزائنر ہے اور جانتا ہے کہ ٹی شرٹس کو کس طرح سے ڈیزائن کیا جاتا ہے یا اسے لوگو بنانے آتے ہیں تو اس کی گگ کا عنوان اس کے کام کے مطابق ہونا چاہیے۔ اور قیمت مناسب اور کم وقت میں کر کے دیے سکے۔ ایسی گگز زیادہ کامیاب ہیں اور لوگ بہت سے پیسے اسی طرح کماتے ہیں۔
ارننگ ایپس کے ذریعہ سے پیسے کمانا
کرونا وائرس نے دنیا بھر کے ہزاروں ممالک میں کاروبار کو شدید نقصان پہنچایا اسی دوران انٹرنیٹ کی دستیابی سے بہت سے آن لائن کاروبار سامنے آنے لگے دنیا میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔
مبائل فون پر انٹر نیٹ کا استعمال تو اب ایک معمول کی بات ہو چکی ہے۔ مبائل کی دنیا میں سب سے زیادہ مبائل آپریٹنگ سسٹم جو استعمال کیا جا رہا ہے اس میں ایپل کا ایپل آئی او اس اور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سر فہرست ہیں۔
آئی فون اور اینڈرائڈ مبائل ایپس بہت سی ہیں جن کی مدد سے لوگ پیسے کماتے ہیں لیکن ان ایپلیکیشن میں زیادہ استعمال کی جانے والی ارننگ ایپس وہ ہیں جو پاکستان میں استعمال نہیں کی جا سکتیں یا پھر وہ ہیں جن کو استعمال کرنے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔
خیر آئے روز ان ارننگ ایپس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بہت سے ایسی ایپس بھی ہیں جو انٹر نیٹ پر مارکیٹنگ اور آن لائن ارننگ کے نام پر عوام کو دھوکے دیتی ہیں اور بہت سے پیسے لوٹ لیتی ہیں۔ آج کی اس تحریر میں ہم کسی ایپلیکیشن سے ارننگ کی بات نہیں کر رہے لیکن اتنا ضرور ذکر کرتا چلوں کہ اگر آپ کوئی ایسی ایپلیکشن بنواتے ہیں یا بناتے ہیں جو لوگوں کو سہولت فراہم کر سکے تو آپ یقینا پیسے کما سکتے ہیں اور اس میں آپ کو کسی کو کچھ بیچنے یا کچھ خریدنے کی ضرورت نہیں۔
پاکستان میں کام کرنے والی آن لائن ارننگ ایپس کے بارے میں مزید پھر کسی دوسرے آرٹیکل میں تفصیلات سے ذکر کر لیں گے آج کی اس تحریر کا مقصد آپ کو مختصر انداز میں مختلف طریقوں کا تعرف کروانا ہے اور جس طریقے کو میں استعمال کر کے پیسے کمانے کے قابل ہوا اس طریقے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا ہے۔
آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ ۔ ایمازون سے پیسے کمانا
ایمازون یا Amazon.com Inc امریکہ کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے ۔ اس کمپنی کا مقصد انٹر نیٹ ٹیکنالوجی پر بیسڈ چیزوں کو فروغ دینا ہے جیسا کہ ای کامرس یعنی آن لائن خرید و فروخت، اس کے علاوہ آرٹیفشل انٹیلیجنس، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور بہت کچھ
گزشتہ کچھ عرصہ خصوصی طور پر کرونا وائرس کے زمانہ میں ایمازون نے بہت زیادہ ترقی کی۔ ایمازون کا آن لائن شاپنگ سٹور اس وقت تقریبا پوری دنیا میں مختلف اقسام کی اشیا فروخت کرتا ہے۔ ایمازون اپنے نام کے حساب سے حقیقتا ایک جنگل ہی ہے جو زمین پر نہیں مگر انٹر نیٹ پر موجود ہے۔
ایمازون کے بہت سے ویئر ہائوس دنیا میں موجود ہیں جو ایک آن لائن ویب سائٹ پر ہزاروں کسٹمرز سے آرڈر لیتے ہیں اور سامان پہنچاتے ہیں۔ ایمازون نا صرف ایک سٹور ہے بلکہ ایمازوز بہت سی دیگر سروسز پر کام کر رہا ہے اور کر چکا ہے۔ ایمازون کے پیمنٹ میتھڈز اور ایمازون کے ورچول اسسٹنٹ موجود ہیں۔ اور یہ جدید ٹیکنالوجی کا بلند نمونہ ہیں۔
آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ ایمازون ایفلیٹ مارکیٹنگ Amazon Affiliate Marketing پاکستان میں بہت زیادہ مشہور ہوتا جا رہی ہے ۔ ہزاروں لوگ آئے دن Amazon Affiliate پر بات کرتے ہیں اور لوگوں کی کامیابی کی کہانیاں سناتے ہیں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ ایمازون ایفلیٹ مارکیٹنگ جھوٹ ہے یا اس سے پیسے نہیں کمائے جا سکتے۔ لیکن میں یہ بھی نہیں کہوں گا کہ یہ انتہائی آسان کام ہے۔
ایفیلیٹ مارکیٹنگ کرنے کے لیے کچھ ایسے ریکائرمنٹس ہیں جنہیں اگر آپ پورا کر لیں تو پھر آپ اچھے سے پیسے کما سکتے ہیں ایمازو اس بات پر پابند کرتا ہے کہ آپ نے پہلے چند ماہ میں 3 کے قریب چیزیں ضرور فروخت کروانی ہیں جن کا کمشن آپ کو ملے گا اس کے بعد آپ مستقل طور پر کام کر سکتے ہیں
ایفیلیٹ مارکیٹنگ اردو زبان میں
ایفلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں انٹر نیٹ پر مختلف ویب سائٹس پر تفصیلات موجود ہیں لیکن میں یہاں اس کو انتہائی مختصر انداز میں بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔ ایفلیٹ مارکیٹنگ دراصل الحاق شدہ نظام کا نام ہے یعنی آپ کسی دوسرے کے کاروبار کو یا چند اشیا کو مارکیٹ میں پروموٹ کرتے ہیں اور جب کبھی کوئی فروخت ہوتی ہے تو آپ کو کمشن ملتا ہے۔
یعنی دوسرے لوگوں کے پاس موجود اشیا اگر آپ کی مدد سے فروخت ہوتی ہیں تو آپ کو کل قیمت فروخت میں سے کچھ حصہ دے دیا جاتا ہے۔
کوئی بھی ایفلیٹ مارکیٹنگ جوائن کرتے وقت اس بات پر متفق ہونا ہوتا ہے کہ کون سے چیز فروخت کروانے پر کتنا کمشن ملے گا۔
انتہائی سادہ الفاظ میں اگر بیان کیا جائے تو ایفلیٹ مارکیٹنگ سے مراد مارکیٹنگ کی ایک ایسی قسم ہے جس کو انٹر نیٹ کے ذریعہ بھی استعمال میں لا کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
جس طرح ہماری روزانہ کی زندگی میں بازاروں میں اشیا کی خریدو فروخت ہوتی ہے اسی طرح سے انٹر نیٹ پر بھی بازار موجود ہیں اور یہاں بھی خریدو فروخت کی جاتی ہے۔
ایفیلیٹ مارکیٹنگ کرنے والے لوگ انٹر نیٹ پر موجود بازاروں میں بکنے والی اشیا کو پروموٹ کرتے ہیں اور جب ان کے نام سے کوئی چیز سیل ہوتی ہے تو اس پر کمشن کی رقم حاصل کرتے ہیں۔
ہمارے ملک میں بہت سے طالب علم جنہوں نے نئی نئی ڈگری لی ہے اپنی اپنی زندگی میں اپنے علم کو استعمال میں لاتے ہوئے ایسا کوئی کام کرنا چاہتے ہیں جس سے وہ با آسانی پیسے کما سکیں۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ یہ انگریزی تحریر WHAT IS AFFILIATE MARKETING IN URDU پڑھ سکتے ہیں۔
یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ
یوٹیوب کے بارے میں کون نہیں جانتا یوٹیوب پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے شاید اور پوری دنیا میں اس ویب سائٹ پر ہزاروں لاکھوں لوگ ایک منٹ میں کئی ہزار لاکھ ویڈیوز دیکھتے ہیں۔
ہر ویڈیو میں اشتہارات چلانا یوٹیوب کی اپنی ذمہ داری ہے لیکن آپ یہ بھی یقیناً جانتے ہوں گے کہ یوٹیوب پر موجود وڈیوز یوٹیوب خود نہیں بناتا بلکہ جس کا بھی دل چاہے اپنا چینل کھول کر وڈیوز بنانی شروع کر دیتا ہے اور اس کے بعد چند شرائط و ضوابط کی بنیاد پر یوٹیوب ان ویڈیوز پر اشتہارات چلانے لگ جاتی ہے ان اشتہارات کی بدلے میں یوٹیوب کی وڈیوز بنانے والے کو ڈالرز میں یوٹیوب رقم دیتی ہے۔
یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے محنت تو درکار ہے ہی لیکن اس کام کے لیے بھی مستقل مزاجی اور انوکھا پن درکار ہے۔ یعنی یوٹیوب پر چینل چلانےکے لیے آپ کے پاس بہترین معلومات کا ہونا ضروری ہے جن پر آپ بات کریں گے۔
یوٹیوب 1000 سبسکرائبرز اور 6000 گھنٹے دیکھے جانے کا ایک سال میں کل وقت ہونے پر چینل کر مونیٹائز کر دیتی ہے۔ مونیٹائز کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے چینل پر وہ اشتہارات چلنے لگتے ہیں جو یوٹیوب اور گوگل کے ایڈ نیٹ ورک پر مارکیٹ میں موجود کاروباری حضرات لگاتے ہیں۔
ایڈ نیٹ ورک کو پیسے دے کر اس بات پر راضی کرتے ہیں کہ وہ ان کے کاروبار کا اشتہار مختلف ممالک کے مختلف شہروں میں مختلف اوقات میں ظاہر کرے گا تاکہ ان کے کاروبار میں مزید اضافہ ہو۔
یوٹیوب پر اشتہارات اسی طرح چلائے جاتے ہیں جیسے ہم ڈراموں کے دوران ٹی وی پر اشتہارات دیکھتے ہیں ٹی وی چینل والے یہ اشتہارات مارکیٹ میں موجود مختلف کاروباری افراد کے کاروبار کی تشہیر کے لیے لیتے ہیں اور کاروباری حضرات ٹی وی والوں کو رقم دے کر اپنے اشتہارات چلواتے ہیں۔
اگر آپ یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تو یقیناً آپ پڑھے لکھے ہیں اور اگر آپ کمپیوٹر جانتے ہیں تو پھر یقیناً آپ کو ٹائپنگ بھی آتی ہو گی۔ اپنا بلاگ لکھنا شروع کریں محنت کریں اور ہر ماہ گوگل ایڈز کی مدد سے اور دوسرے نیٹ ورکس کی مدد سے اپنے بلاگ کو استعمال کرتے ہوئے پیسے کمائیں۔
بلاگ سے ہر ماہ ہزاروں روپے کمائیں
مندرجہ بالا تمام طریقوں سے ہٹ کر ایک الگ اور انتہائی آسان طریقہ مگر ان لوگوں کے لیے جو کمپیوٹر یا مبائل پر لکھنا پڑھنا جانتے ہیں ان کے لیے ہے۔
دیکھیں ہم لوگ بہت سارا وقت مبائل اور دیگر کاموں میں صرف کر دیتے ہیں۔ آج کل کے اس دور میں تقریبا ہر کوئی مبائل اور کمپیوٹر پر انٹر نیٹ کے ذریعہ سے دنیا پھر کی معلومات حاصل کرنے میں لگا رہتا ہے۔
ہندوستان پاکستان اور دیگر چند ممالک میں تو انٹر نیٹ پر سے پیسے کمانے کے طریقوں کو لوگ اس قدر تلاش کرتے ہیں کہ کچھ کہنا بھی دشوار ہے۔ ایسے ایسے طریقے بتائے جاتے ہیں جن پر لوگ اپنا وقت لگاتے ہیں لیکن کچھ وصول نہیں ہوتا۔ کئی لوگ تو ہزاروں روپے لگا کر بھی کچھ حاصل نہیں کرتے۔
کیا ہی اچھا ہو کہ تھوڑی محنت کر کے آپ ایک ایسا کام شروع کریں جو مستقل بھی ہو اور آسان بھی اور وقت دینے سے کچھ عرصہ میں پیسے بھی کمانے شروع کر سکیں۔
جہاں تک میرا خیال ہے بلاگنگ ایک ایسا کام ہے جو مستقل پیسے کمانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے اور آپ کی شخصیت کو بھی علمی اور ادبی معلومات سے خوبصورت بناتا ہے۔ لکھنے پڑھنے سے وابستگی بھی رہتی ہے اور مناسب پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔
بلاگنگ کیا ہے اور بلاگ کس طرح سے بنایا جاتا ہے
بلاگ کی مثال ایک ڈائری کی سی ہے بازار سے ایک اچھی سے ڈائری اور قلم خریدیں اور روز اپنے خیالات کا اظہار الفاظ میں اس ڈائری پر تحریر کرتے جائیں۔ بلاگ انٹرنیٹ پر موجود ایک ایسی ڈائیری ہے جس کو پوری دنیا میں موجود انٹر نیٹ صارفین پڑھ سکتے ہیں۔
فیس بک پر موجود آپ کا اکائونٹ بھی بلاگ ہی کی ایک مثال ہے جس پر آپ اپنی مرضی کی پوسٹس دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں یا نئے نئے لوگ آپ کی پروفائل پر آتے ہیں اور آپ کی تحریروں کو پڑھتے ہیں۔
بلاگ بنایا بھی جا سکتا ہے اور کچھ رقم خرچ کر کے بنوایا بھی جا سکتا ہے۔ بلاگ یا برقی ڈائیری پر آپ روز کچھ نا کچھ لکھتے ہیں اور لوگ اسے پڑھتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بلاگ تو ٹھیک ہے سمجھ آتا ہے لیکن اس سے پیسے کس طرح کمائے جاتے ہیں تو عرض ہے کہ بلاگ چونکہ ایک ویب سائٹ ہی کی طرح کا ہوتا ہے اور آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آپ بہت سے ویب سائٹس روز دیکھتے ہیں جن پر مختلف اشتہار چل رہے ہوتے ہیں لوگ اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے اشتہارات دیتے ہیں تو بلاگ پر بھی جب ٹریفک یعنی لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہو جاتی ہے تو اشتہارات چلائے جاتے ہیں ان اشتہارات کی مدد سے پیسے کمائے جاتے ہیں۔
جتنا زیادہ آپ کا بلاگ مشہور ہو گا اتنا ہی زیادہ آپ کو پیسے کمانے کے مواقع ملیں گے۔ بلاگ بنانے اور لکھنے کے چند اہم تکنیکی باتیں درج ذیل ہیں۔
- سب سے پہلے آپ یہ سوچیں کہ آپ کی پسند نا پسند کیا ہے جس کو آپ نے تحریر میں لانا ہے۔
- کیا آپ اس حد تک کمپیوٹر جانتے ہیں کہ آپ بخوبی کوئی آرٹیکل ٹائپ کر سکیں۔
- کیا آپ سوشل میڈیا مثال کے طور پر فیس بک، انسٹا گرام، ٹویٹر وغیرہ کو استعملا کرتے ہیں۔
- ڈومین اور ہوسٹنگ کی خریداری یعنی بلاگ کا نام اور جس جگہ سے بلاگ کو آن لائن کیا جا سکے یعنی ہوسٹنگ سپیس۔
- آپ کو ڈومین یعنی بلاگ کو ایکسس کرنے کے لیے سائٹ کا نام سوچنا ہو گا جو آپ سے پہلے کسی دوسرے نے تجویز نا کیا ہو۔
- بلاگ لکھنے کے لیے آپ کے پاس بہترین ٹاپک ہونے ضروری ہیں مثال کے طور پر بینکنگ، کوکنگ، میک اپ، سپورٹس، سیاسیات، ٹیکنالوجی، ریاضی، سائنس وغیرہ جیسے ٹاپک جن پر آپ معلومات فراہم کر سکیں۔
- ایک ہفتے میں کم از کم ایک آرٹیکل تحریر کرنا۔
- سرچ انجن آپٹیمائزڈ آرٹیکل رائیٹنگ
- انگلش یا اردو زبان جو عام طورپر بولی جاتی ہے کو پڑھنا اور لکھنا
ان بنیادی باتوں سے اچھے سے واقفیت ہونے کے بعد آپ اپنا بلاگ شروع کر سکتے ہیں گوگل ایڈسن کے علاوہ بھی بہت سے نیٹ ورک ہیں جو آپ کی ویب سائٹ پر اشتہارات چلاتے ہیں اور آپ کو بدلے میں رقم دیتے ہیں۔
بلاگ کی ایک مثال ٹو لیٹ والے بڑے بڑے بورڈز کی ہے جو شہروں میں عمارتوں پر یا گھمبوں کے ذریعہ سے چوک اور رش والی جگہوں پر نصب کیے جاتے ہیں اور ان پر اشتہارات چلتے ہیں یعنی یہ ایڈ سپیس کاروباری حضرات جا سہولتیں فراہم کرنے والے لوگ خرید لیتے ہیں اور اپنا اشتہار لگا دیتے ہیں۔
بلاگ بھی اسی طرح کام کرتا ہے جتنا زیادہ رش آپ کے بلاگ پر ہوگا اتنا مہنگا اشتہار آپ وہاں چلا سکتے ہیں۔ بہتریں اشتہارات دینے والی کمپنیوں میں گوگل ایڈسن اور ایزواک نیٹ ورک google adsense اور Ezoic Ads مشہور تریں ہیں اور دونوں ایک ساتھ کام بھی کارتے ہیں۔
گوگل ایڈسن اور بلاگنگ
گوگل ایڈسن کے حصول کے لیے گوگل ایڈسن کی مکمل پالیسی اور ویب ساٹس پر Google Adsense Aproval کے حصول کے لیے گوگل نیٹ ورک کے بنائے ہوئے چند اصول جاننے انتہائی ضروری ہیں اس کے بعد Adsense approval حاصل کرنا انتہائی آسان ہے۔
یعنی آپ کے بلاگ کا مکمل ڈھانچہ اور بلاگ پر معلومات گوگل ایڈسنز کی ضروریات کے عین مطابق ہوں گے تو آپ کو Adsense Aprroval in pakstan کوئی مسئلہ ہی نہیں۔
گوگل عام طور پر دو طرح کی ویب سائٹس کو بہت ہی جلدی ایپرول دیتا ہے اور ایپرول کے حصول کے بعد اشتہارات چلنے شروع ہو جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ کو پیسے ملتے ہیں اور سو ڈالر مکمل ہونے پر آپ کے بنک میں گوگل کی جانب سے ارسال کر دیے جاتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کی اقسام یہ ہیں:۔
ٹول ویب سائٹ یعنی ایسی ویب سائٹس جس پر کو Tools موجود ہوں جیسا کےOnline Image Resizer یا پھر youtube video downloader یا پھر Facebook video downloader وغیرہ وغیرہ
ویب سائٹ جس میں بلاگ، نیوز ویب سائٹس، مددگار ویب سائٹ وغیرہ شامل ہیں مثال کے طور پر اخبارات کی ویب سائٹ، Online Job Portal، Magazine websites وغیرہ
AdMobیعنی مبائل ایڈورٹائزنگ کمپنی بھی گوگل کی ہے جس کا نام AdMob ہے یعنی اگر آپ مبائل ایپلیکیشن android mobile apps بناتے ہیں یا بنواتے ہیں اور وہ ایپ ایک ٹول ہو یا پھر کسی ویب سائٹ کی مبائل ایپ ہو تو گوگل آپ کی ایسی ایپلیکیشن کو مونیٹائز کر دیتا ہے اور جب جب وہ مبائل ایپ استعمال ہوتی رہے گی پیسے ملتے رہیں گے۔
“آن لائن پیسے کمانے کا طریقہ” تحریر کا خلاصہ
زیر نظر تحریر میں ہم نے دیکھا کے انٹرنیٹ سے آن لائن پیسے کمانے کے کتنے طریقے ہیں اور ان میں سے کون سا طریقہ مناسب ہے۔ آن لائن پیسے یا دولت کمانے کے لیے آپ کو کن بنیادی باتوں کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے اور مستند طریقہ جس کو آپ بطور پارٹ ٹائم آن لائن جاب استعملا کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔
اس تحریر میں ہم نے یہ بھی پڑھا کہ فری لانسنگ کیا ہوتی ہے اور کیسے کام کرتی ہے پاکستان اور پوری دنیا میں موجود چند ایک مستند فری لانسنگ Freelancing ویب سائٹس کون کون سی ہیں. اس کے علاوہ ہم نے یہ بھی پڑھا کہ اگر ہم پڑھے لکھے ہیں تو بلاگنگ کیوں ضروری ہے اور یہ مستقل آمدنی کا ذریعہ ہے بھی ہا نہیں۔
امید کرتا ہوں کہ آج کی یہ تحریر آپ سب کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہو گی۔ بلاگ کس طرح بنایا جائے اور کس طرح مونیٹائز کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایس ای او آپٹیمائزڈ تحریرں کس طرح تحریر کی جاتی ہیں۔ Google Adsense کیا ہے اور اس کے لیے بنیادی ضرورتین کیا ہیں اس حوالے سے جلد ہی نئی تحریر لے کر حاضر ہو جائوں گا۔
قلم قرطاس ڈاٹ کام پر آپ کی آمد کا شکریہ امید ہے آپ اس سائٹ کو بک مارک کر لیں گے اور یاد بھی رکھیں گے اور نئی تحریروں کے لیے آتے جاتے رہیں گے۔
Pingback: یوٹیوب سے پیسے کمانے کا طریقہ - قلم قرطاس