
اگر آپ سرکاری سکول کے ٹیچر ہیں یا پھر آپ بطور کلرک محکمہ تعلیم یعنی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کے زیر اثر پنجاب میں کسی بھی ضلع میں ملازم ہیں تو اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں۔ آج ہم اس تحریر میں sedhr punjab gov pk گورنمنٹ پاکستان کے بارے میں تفصیل سے تحریر کریں گے۔
sedhr punjab gov pk لاگن کی مکمل معلومات
اس تحریر میں ہم یہ سمجھیں گے کہ ایس ای ڈی ایچ آر دراصل ہے کیا اور اساتذہ کرام کو اس کے استعمال سے کون کون سی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس تحریر کو پڑھنے سے آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ محکمہ تعلیم یعنی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب پاکستان نے اس نظام کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔
اس نظام کے تحت کیا محکمہ تعلیم کے دفاتر میں کوئی آسانی پیدا ہوئی ہے یا نہیں اور اس ایس ای ڈی پنجاب ایچ آر نظام میں کون کون سے کام گھر بیٹھے آن لائن کیے جا سکتے ہیں۔
sedhr punjab gov pk کیا ہے اور اس کے فوائد کیا ہیں
sedhr punjab gov pk login دراصل پنجاب بھر کے اساتذہ کرام کی سرکاری و ذاتی معلومات کو محفوظ کرنے کا ایک ڈیٹا بیس ہے اور یہ محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور کی جانب سے آن لائن کیا گیا ہے۔ sedhr punjab کے login اکائونٹ میں سرکاری اساتذہ کرام کے لیے مختلف ماڈول تخلیق دیے گئے ہیں جن میں چند ایک کا ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے۔
اس تحریر سے قبل قلم قرطاس ڈاٹ کام پر ایک تحریر ” SIS Punjab Login ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان ” شائع کی گئی جس میں SIS PUNJAB LOGIN اور اس کے استعمال کے متعلق معلومات تحریر کی گئی ہیں۔
ایس ای ڈی ایچ آر نظام ہر ترقی یافتہ ملک میں رائج ہے اس کے ذریعہ سے کوئی بھی ادارہ اپنے زیر تصرف موجود ملازمین کا مکمل ریکارڈ اور ان کی ملازمت کے معاملات کو کمپیوٹرائز کرتا ہے تاکہ تلاش میں وقت نا صرف ہو اس کے علاوہ ہر ملازم سہولت کے ساتھ اپنی ضرورت کے مطابق اپنی درخواستیں آن لائن کر سکے۔ ایچ آر نظام کے ذریعہ ملازمت کے اشتہار بھی شائع کیے جاتے ہیں اور اسی نظام کے ذریعہ سے ملازمت کے لیے درخواستیں جمع کی جاتی ہیں۔
Sedhr Punjab Gov Pk – Punjab Portal
پاکستان میں صوب پنجاب کے محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور نے بھی اس جدید دور کے ساتھ چلنے کے لیے ایک بہترین قدم اٹھایا۔ اس تیز رفتار زمانے میں اس نظام کی اشد ضرورت اس لیے پڑی کے دفاتر میں مینول رائج نظام سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ اس نظام کے تحت اساتذہ کرام گھر بیٹھے اپنے مسائل اور اپنی درخواستیں منظور کروا سکیں۔ کرپشن اور دیگر معاملات جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے جا رہے تھے ان کا حل نکالنے کے لیے یہ نظام متعارف کروایا گیا۔
Sedhr Punjab Gov Pk – Punjab Portal ایک وقت میں مختلف قسم کے اکائونٹ ہولڈرز کو لاگن ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جن میں سر فہرست اساتذہ کرام کے اکائونٹ ہیں یعنی ہر ٹیچر اپنے شناختی کارڈ نمبر اور جاری شدہ پاسورڈ کی مدد سے لاگن کر سکتا ہے اسی طرح دیگر اکائونٹ ہولڈر بھی ہیں جن کا ذکر ذیل میں ہے۔
SEDHR PUNJAB Teaching Staff اساتذہ کرام کے لیے لاگن اکائونٹ
یہ ایس ای ڈی ایچ آر اکائونٹ اساتذہ کرام کے لیے کام کرتا ہے اساتذہ کرام اپنا شناختی کارڈ اور مخصوس پاسورڈ ٹائپ کرنے کے بعد اکائونٹ ٹائپ میں ٹیچنگ سٹاف سلیکٹ کر کے لاگ ان کا بٹن دباتے ہیں اور اپنے اکائونٹ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اساتذہ کرام کے لیے مخصوص کیے جانے والے تمام آپشن اسی اکائونٹ میں نظر آتے ہیں اس اکائونٹ کی مدد سے اساتذہ کرام چھٹی کی درخواستیں آن لائن کر سکتے ہیں۔ اے سی آرز ACRs وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔ ICP Chart میں ظاہر ہونے والے معلومات کو دیکھ اور تبدیل کر سکے ہیں۔ اسی اکائونٹ کے ذریعہ اساتذہ کرام ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی آن لائن کر سکتے ہیں۔ Online E Retirement کے علاوہ GPF ADVANCE کی درخواست بھی یہی سے آن لائن کی جا سکتی ہے۔
Supervisory Staff محکمہ تعلیم کے افسران بالا کا SEDHR اکائونٹ
SEDHR کا Supervisory اکائونٹ ہر ضلع میں موجود سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بالا کے ذیر استعمال رہتا ہے۔ Supervisory Staff کا اکائونٹ CRM HOTLINE اور PMIU میں موجود افسران کے ریکارڈ کے مطابق چلتا ہے۔ یعنی ہر ضلع کے سی ای او ایجوکیشن کا اکائونٹ جب تک CRM HOTLINE اور PMIU کے ریکارڈ میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رجسٹر نہیں ہو گا تب تک SED HR پر سی ای او ایجوکیشن کا اکائونٹ کام نہیں کرے گا۔
اسی طرح ہر ضلع میں موجود ڈی ای او اور ڈپٹی ڈی ای اوز کے اپنے اپنے CRM HOTLINE اکائونٹ موجود ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر SIS PUNJAB LOGIN اور SEDHR PUNJAB GOV PK کے اکائونٹ کام کرتے ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن کے ایچ آر اکائونٹ میں پورے ضلع کے اساتذہ کرام اور سپورٹنگ سٹاف اور دیگر افسران بالا جن میں اے ای اوز سے لے کر سی ای او تم تمام کا ریکارڈ ظاہر ہوتا ہے۔ سی ای او اکائونٹ میں اساتذہ کرام کی چھٹی کی درخواستیں ریٹائرمنٹ کے کیس وغیرہ تمام کی سمری بھی ظاہر ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ PERs/ ACRs کو کائونٹر سائن کرنے کی سہولت، کسی بھی افسر یا کسی سٹاف یا اساتذہ کرام کی انکوائری کھولنے کی سہولت۔ ایس ایس ٹی ملازمین کی رخصت کی منظوری یا خارج کرنے کی سہولت۔ حج عمرہ زیارات اور تعلیمی رخصت کے معاملات وغیرہ سب ظاہر ہوتے ہیں۔
اسی اکائونٹ کی مدد سے ڈپٹی ڈی ای اوز، ڈی ای اوز، اے ای اوز وغیرہ بھی لاگن کرتے ہیں اور ان تمام کے پاس ان کے اختیارات کے مطابق ریکارڈ اور آن لائن معاملات SED HR دکھاتا رہتا ہے جن پر روزانہ کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
مندرجہ بالا دو اکائونٹ ٹائپس کے علاوہ بھی چند ٹائپس موجود ہیں مگر ان کا استعمال عام طور پر ضلع کے لیول یا اساتذہ کرام نہیں کرتے۔
- Non Teaching Staff
- Departmental Staff
- PITB User
- File Management
- E & D Account
- QAED
- PER Account
- AG Office
- DS Office
مندرجہ بالا SEDHR PUNJAB PORTAL LOGIN ACCOUNTS میں سے تقریبا تمام اکائونٹس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور اور PITB کے استعمال میں رہتے ہیں AG Office Punjab اور DS OFFICE پنجاب کے اکائونٹ فنانس کے معاملات کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ AUDIT PARAs پر کاروائی کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
sedhr.punjab.gov.pk login کیسے کام کرتا ہے
sedhr.punjab.gov.pk login کو استعمال کرتے ہوئے اساتذہ کرام SEDHR Dashboard پر پہنچ جاتے ہیں جہاں انہیں تمام دستیاب سہولتوں میں سے ہر ایک کے بارے میں الگ الگ ربط ملتے ہیں۔ جن پر کلک کرنے سے ضرورت کے مطابق مخلتف معاملات کے لیے مختلف انواع کی درخواستیں گزاری جا سکتی ہیں۔
SEDHR.Punjab.Gov.Pk Login میں سب سے پہلے معلم یا غیر معلم فرد جس کا اکائونٹ لاگن کیا گیا کی پروفائل سامنے آتی ہے جس میں بنیادی معلومات اور کوائف درج ہوتے ہیں مثال کے طور پر SAP Personal Number یعنی تنخواہ کا پرسنل نمبر، اس کے علاوہ مبائل نمبر، شناختی کارڈ نمبر، خواند یا بیوی کا نام، والد کا نام، پاسپورٹ نمبر, ایف بی آر یعنی این ٹی این نمبر وغیرہ شامل ہیں۔
تمام اساتذہ کرام یا سپورٹنگ سٹاف کے الگ الگ آئی سی پی چارٹ یعنی ICP Chart ایس ای ڈی۔ایچ آر ایم ایس پر خودکار انداز میں بن جاتےہیں اور اس پر تمام تر معلومات یکجا ہو کر ظاہر ہوتی ہیں۔ یہی تمام ڈیٹا اساتذہ کرام ذاتی طور پر ویری فائی کرتے ہیں اس کے بعد یہ ICP Chart لاک ہو جاتا ہے اور اس میں ڈیٹا تبدیل نہیں ہوتا۔
اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کے تمام کاغذات یعنی سرکاری و تعلیمی کاغذات سکین کر کے SEDHR Punjab Gov Pk میں اپلوڈ کیے جا چکے ہیں جو اساتذہ کرام کی طرف سے آن لائن کی جانے والی درخواستوں پر کاروائی میں دفاتر کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ذیل میں اساتذہ کرام کے لیے SEDHR Punjab میں موجود چند اہم سہولتوں کا تذکرہ تحریر ہے۔
- SEDHR E Profile یعنی اساتذہ کرام کی برقی پروفائل جس میں SIS PUNJAB میں موجود بنیادی معلومات شامل ہوتی ہیں کی سہولت
- Leave Management یعنی مختلف اقسام کی چھٹیاں لینے کے لیے درخواست آن لائن کرنے کی سہولت جس کے ذریعہ Earned Leave کے ساتھ ساتھ EX Pakistan Leave، حج اور عمرہ کے لیے رخصت، Study Leave punjab education department وغیرہ گھر بیٹھے آن لائن کریں۔
- ACRs یا PERs کی سہولت جس کے ذریعہ آن لائن ایے سی آر لکھی جا سکتی ہیں اور ان پر ریمارکس بھی آن لائن دیے جاتے ہیں۔ یعنی کے SEDHR PUNJAB GOV PK کی مدد سے اساتذہ کرام اپنی مکمل PERs یا ACRS Online ہر سال آن لائن کر سکتے ہیں جو ریکارڈ کا حصہ رہیں گی۔
- E-Retirement یعنی آن لائن ریٹائرمنٹ اور Pension کیس جمع کروانے کے لیے سہولت دفتروں کے دھکے کھانے سے بچنے کے لیے بہتریں سہولت ہے۔
- انکوائری رپورٹ یا انکوائری کے متعلق معلومات اور انکوائری کے جوابات۔
- GPF یا GP FUND کی درخواست آن لائن کرنے کی سہولت۔
- ریٹائرمنٹ آرڈر جاری ہونے کے بعد پنشن کے لیے فوری آرڈر حاصل کرنے کی سہولت
SED HR Punjab LOGIN میں شامل ہیں ان کے علاوہ مزید سہولیات کی فراہمی پر پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ یعنی PITB سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے اور ساتھ ساتھ SEDHR PUNJAB کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

HRMS sedhr Punjab gov pk Login Leave
ایس ای ڈی ایچ آر پنجاب لاگن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپشن HRMS sedhr Punjab gov pk Login Leave ہے جس کو استعال کر کے اساتذہ کرام مختلف نوعیت کی رخصت کی درخواستیں آن لائن کرتے ہیں ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایچ آر یعنی ہیومن ریسورس پروگرام میں Leave Rules کے مطابق سب کے لیے الگ الگ چھٹیوں کی آپشن شامل کی گئی ہے کنٹرکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام کے لیے رخصت کی کیٹاگریز مختلف ہوتی ہیں اور ریگولر ملازمت والے اساتذہ کرام کے لیے مختلف ۔ ریگولر اساتذہ کرام کی رخصت کی کیٹاگریز یہ ہیں۔
- Casual Leave
- Earned Leaves
- Extra Ordinary Leaves
- Study Leaves
- Medical Leaves
- Maternity Leaves
- Iddat Leaves
- Ummrah Leaves
- Ex-Pakistan Leave
- Hajj Leaves
یہ تمام کیٹاگریز رول کے مطابق چھٹیوں کی تعداد فراہم کرتی ہیں جس کو لیو اکائونٹ کہتے ہیں Leave Account میں ہر دفعہ رخصت حاصل کرنے کے بعد کل چھٹیوں میں سے حاصل شدہ چھٹیوں کو نکال کر باقی بیلنس دکھایا جاتا ہے۔
اساتذہ کرام رخصت حاصل کرنے کے لیے SED HR Punjab Leave Management کے ذریعہ چھٹی کی درخواست آن لائن کرتے ہیں۔ اور یہ درخواست متعلقہ اتھارٹی کے پاس ان کے ایس ای ڈی ایچ آر میں ظاہر ہوتی ہیں جن پر اتھارٹیاں ان چھٹیوں کو منظور یا خارج کرتی ہیں۔
HRMS online leave

ایس ای ڈی ایچ آر میں چھٹی کی درخواست آن لائن کرنے کے لیے Leave Management والے سیکشن پر کلک کرنے سے درخواست شروع کرنے کے لیے لنک مل جاتا ہے اس کے بعد apply leave پر کلک کرنے سے گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے Revised Leave Rules 1981 کا حوالہ نظر آتا ہے جس کو ساتھ متفق ہونے کے لیے Agree کا بٹن دبانے کے بعد اگلے صفحہ پر چھٹی کی کیٹاگری سلیکٹ کی جاتی ہے جو کہ Type of Leave والے سلیکشن باکس میں تحریر ہوتی ہیں۔ چھٹی کی ان تمام کیٹاگریز کا اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔ مندرجہ ذیل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رخصت کے حصول کے لیے SEDHR PUNJAB GOV PK LEAVE LOGIN HRMS میں کون کون سے کالم موجود ہیں اور ن میں کیا کیا معلومات تحریر کر کے پروسس کا بٹن دبانے سے چھٹی کی درخواست آن لائن ہو جاتی ہے

sedhr punjab gov pk login for online leave
HRMS Leave Application Approved رخصت کی درخواست کی منظوری
HRMS LEAVE APPLICATION APPROVAL کی معلومات حاصل کرنے کے لیے Leave Management والے سیکشن میں ہی آپ اپنی رخصت کا سٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔ عام طور پر Casual Leave یعنی رخصت اتفاقیہ کی درخواست آن لائن کرنے کے بعد یہ درخواست موجودہ ڈی ڈی او یعنی سکول کے ہیڈ کے SED HR پنجاب کے اکائونٹ میں ظاہر ہوتی ہے جس کو Approve کرنا ہیڈ کا کام ہے۔ دیگر نوعیت کی چھٹیاں پرائمری ایلیمنٹری اور ہائی یا ہائیر سکول ہونے کی صورت میں اسی حساب سے مختلف اکائونٹس میں ظاہر ہوتی ہیں۔
یاد رہے SED HR PUNJAB کے مختلف اکائونٹ ہولڈر ہیں جن میں اساتذہ کرام کے علاوہ سپروائزی سٹاف کے لاگن اکائونٹ بھی شامل ہیں اس کے علاوہ PITB یوزر کے اکائونٹ File Managment کے یوزر کے الگ اکائونٹ AG Punjab اور اسی طرح دیگر اکائونٹ بھی ہیں۔
یہ اکائونٹس مختلف نوعیت کی آن لائن کی جانے والی درخواستوں، PERs/ACRs پرکاروائی کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔ چند اکائونٹس کی تفصیل اوپر تحریر کی جا چکی ہے۔
SEDHR PUNJAB LOGIN کے بارے میں مزید معلومات کے ساتھ قلم قرطاس پر جلد نئی تحریرں بھی شائع کی جائیں گی۔ ہمارے انگریزی بلاگ پر SED HR PUNJAB LOGIN اور SEDHR LEAVE کے بارے میں انگریزی زبان میں مفید اور معلوماتی آرٹیکلز موجود ہیں جنہیں آپ پڑھ سکتے ہیں