
SIS PUNJAB LOGIN ایس ائی ایس پنجاب لاگ ان یعنی سکول انفارمیشن سسٹم ایک ایسا آنلائن نظام ہے جس کا تعلق محکمہ تعلیم کے اساتذہ کرام سے ہے۔ اس کے علاوہ اس ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان یعنی SIS PUNJAB LOGIN کو محکمہ تعلیم کے دفاتر میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان | SIS Punjab Login
ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان یعنی SIS PUNJAB LOGIN ڈیش بورڈ اور ایس آئی ایس ایپلیکشن SIS APP latest version دو مختلف اپلیکیشنز ہیں جن میں ایک ویب بیسڈ اور دوسرے مبائل بیسڈ اپلیکیشن ہے۔ دونوں کو مختلف معاملات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر انہیں صرف محکمہ تعلیم پنجاب پاکستان ہی استعمال کرتا ہے۔ ایس آئی ایس لاگ ان ڈیش بورڈ کے چند فیچرز حسب ذیل ہیں۔
SIS PUNJAB LOGIN ڈیش بورڈ کی ڈیولپمنٹ
یہ ایس آئی ایس ایپلیکیشن اور لاگ ان ایس آئی ایس پنجاب ڈیش بورڈ محکمہ تعلیم پنجاب یعنی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور، پاکستان نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ PITB PUNJAB کے تعاون سے ڈیویلپ کروائی ہے۔
پنجاب انفاریمیشن ٹیکنالوجی بورڈ PITB ایک ایسا ادارہ ہے جو حکومت پنجاب کے مختلف سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ چند پرائیویٹ اداروں کے پرانے نظام کو جدید کمپیوٹرائزڈ نظام سے تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے۔
مثال کے طور پر PEPRIS LOGIN یعنی پرائیویٹ ایجوکیشن پرووائڈرز رجسٹریشن انفامیشن سسٹم جس کے تحت پنجاب پھر کے پرائیوٹ چھوٹے بڑے تمام تعلیمی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن اور تصدیق کی جاتی ہے اس نظام کے تحت تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ای لائسنس دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینیجمنٹ سسٹم DLIMS PUNJAB ڈرائیونگ لائسنس پنجاب پاکستان جس کے ذریعہ سے پنجاب حکومت اپنی عوام کو آن لائن ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرتی ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں بھی برقی نظام یعنی ہسپتال کے نظام کو کمپیوٹر پر شفٹ کرنے کے لیے ہیلتھ ڈیش بورڈ ایپلیکیشن بنائی گئی ہیں۔ محکمہ پولیس میں ایف آئی آر مینیجمنٹ کے نظام کو بھی جدید کرنے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی خدمات خصوصی طور پر سامنے آتی ہیں۔
ایس آئی ایس پنجاب، سی ای او ڈیش بورڈ کے فیچرز
ایس آئی ایس پنجاب سی ای او ڈیش بورڈ یعنی SIS PUNJAB GOV PK پنجاب بھر کے تمام سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے دفاتر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایس آئی ایس پنجاب ڈیشبورڈ میں ظاہر ہونے والا تمام ڈیٹا سرکاری تعلیمی اداروں میں استعمال کی جانے والی SIS APP جو کہ اینڈرائڈ مبائل فون پر پلےسٹور کے ذریعہ سے ڈائونلوڈ کی جاتی ہے۔
سرکاری تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹر وغیرہ روزانہ کی بنیادوں پر سکول سے متعلقہ ڈیٹا اپلوڈ کرتے ہیں۔ ایس آئی ایس پنجاب لاگ ان میں جو جو فنگشن موجود ہیں ان کا ذکر حسب ذیل ہے۔
- سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کرام کے تمام کوائف کو دیکھنا اور درست کرنا۔
- سرکاری تعلیمی اداروں میں موجود آسامیوں کی مکمل تفصیل اور تبدیلیاں کرنا۔
- سرکاری تعلیمی اداروں میں موجود سرکاری ٹیچرز کو کوائف کے ذریعہ سے تلاش کرنا۔
- ملازمین یعنی سرکاری ٹیچرز جو کہ پبلک سکولز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں کے تبادلوں کو یقینی بنانا
- سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے لیے سرکاری سکولز میں موجود آسامیوں کو خالی کرنا
- ہر ایک سرکاری سکول کو سی ای او ایجوکیشن دفتر سے آنلائن تفصیلات دیکھنا
- بچوں اور اساتذہ کرام کی حاضری دیکھنا
- ای ٹرانسفر کے لیے تازہ ترین ٹرانسفر پالیسی 2022 کے بارے میں معلومات حاصل کرنا یا ڈائونلوڈ کرنا۔
- اساتذہ کرام کے کیو آر ٹرانسفر آرڈرز کی معلومات کو دیکھنا۔
- اساتذہ کرام کے بنیادی SIS APP DATA میں تبدیلی کرنا۔
ایس آئی ایس پنجاب ایپلیکیشن تازہ ترین ورژن
ایس آئی ایس پنجاب SIS PUNJAB APP Latest Version کو سرکاری تعلیمی اداروں میں استعمال کرنے کے لیے مبائل ایپلیکیشن SIS APP دستیاب ہے۔ یہ ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور سے آسانی سے مل جاتی ہے۔ اس مبائل ایپلیکیشن میں اساتذہ کرام کے تمام کوائف موجود ہوتے ہیں۔
ایس آئی ایس ایپلیکیشن 3 طرح کے لاگ ان اکائونٹ فراہم کرتی ہے اور ہر لاگ ان اکائونٹ میں اکائونٹ کے حساب سے تفصیلات اور معلومات موجود ہوتی ہیں۔
sis punjab login دراصل ایس آئی ایس کا وہ ڈیش بورڈ ہے جو کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی دفاتر میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ SIS PUNJAB LOGIN ڈیش بورڈ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور ہر یوزر کے پاس اس کی نشست اور اختیارات کے مطابق آپشنز دی جاتی ہیں۔
ایس آئی ایس مبائل ایپلیکیشن برائے سکول ٹیب
ایس آئی ایس پنجاب اپلیکیشن SIS PUNJAB APP Latest Version دراصل ایک مبائل ایپلیکیشن Mobile Application ہے جس کی مدد سے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں عمل میں لانے والے تمام سرکاری احکامات اور معلومات کا اندراج کیا جاتا ہے جن میں چند ایک درج ذیل ہیں۔
- تعلیمی ادارے کے متعلق تفصیلات مثال کے طور پر سکول کے زیر تصرف زمین کتنے کنال اور مرلے ہے۔
- تعلیمی اداروں میں کمروں کی تعداد، سائنس لیب کی موجودگی، کمپیوٹر لیب کی موجودگی کی تفصیلات کا اندراج۔
- تعلیمی اداروں میں آسامیوں کی کل تعداد، پر شدہ آسامیوں کی تعداد اور خالی آسامیوں کی تعداد۔
- تعلیمی ادارے میں کام کرنے والے اساتذہ کی تعداد اور تمام ضروری کوائف۔
- اساتذ کی حاضری آن لائن حاضری کی تفصیلات
- تعلیمی ادارے میں موجود کلاسز کی تعداد اور بچوں کی تعداد۔
- FTF FUNDS یعنی فروغ تعلیم فنڈ کی جمع خرچ کی تفصیلات
- NSB FUNDS NSB GRANT یعنی نون سیلری بجٹ کی جمع اور خرچ کی تفصیلات
- ڈی ڈی او بینک اکائونٹ کے بارے میں تفصیلات
- فرنیچر کی تفصیلات، سٹاک کی معلومات
مندرجہ بالا معلومات کے علاوہ اور بھی بہت سی ایسی ڈیٹا فیلڈز ایس آئی ایس اپلیکیشن میں موجود ہیں جن کے ذریعہ تمام ڈیٹا سکول سے حاصل کر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور پہنچایا جاتا ہے جس پر بعد میں محکمہ تعلیم کے افسران مختلف نوعیت کے حکم نامے جاری کرتے ہیں۔
ایس آئی ایس ایپ برائے اساتذہ کرام
سکول انفارمیشن سسٹم کی انڈرائڈ ایپ جہاں تعلیمی اداروں کے سربراہان کے لیے سکول کے ٹیب میں انسٹال کر کے سکول کے حوالے سے تمام معلومات اندراج کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے وہی پر دوسرے طرف یہی ایس آئی ایس ایپ اساتذہ کرام کے لیے بھی استعمال کے قابل بنائی گئی ہے۔
ہر سکول کے سرکاری معلم یعنی Public School Teacher کو ذاتی استعمال کے لیے ایک ایک یوزر نیم جس میں معلم اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرتا ہے اور پاسوورڈ جو کہ محکمہ تعلیم نے ارسال کیا اور بعد میں اساتذہ کرام نے اسے محفوظ کر لیا یا تبدیل کر کے نیا پاسورڈ لگا کر محفوظ کیا کے ذریعہ سے لاگ ان کرتے ہیں۔
اساتذہ کرام کے لیے ایس آئی ایس یعنی SIS Application Latest Update مبائل میں ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ اس ایپلیکشن میں لاگ ان کرنے کے لیے معلم اپنی معلومات یعنی شناختی کارڈ نمبر اور پاسورڈ انٹر کرتا ہے۔
لاگ ان ہونے کے بعد اساتذہ کرام کے SIS Login میں اساتذہ کے حساب سے ڈیٹا اور کیٹاگری دکھاتا ہے آپ کی معلومات کے لیے ذیل میں چند آپشنز تحریر کر رہا ہوں جو کہ ہر معلم کو پتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔
SIS LOGIN کے لیے sis punjab login dashboard تک رسائی ممکن ہونا ضروری ہے۔ اس ڈیشش بورڈ تک رسائی کے لیے SIS APP Latest Veriosn کا ہونا ضروری ہے جو کہ پلے سٹور سے ملے گی۔
- SIS Dashboard or SIS Login Punjab کی مدد سے اساتذہ اپنے لاگ ان کے ذریعہ اپنی ذاتی معلومات دیکھ سکتے ہیں جو انہوں نے ایس آئی ایس ڈیٹا بیس میں شامل کی تھی۔
- اساتذہ SIS PUNJAB LOGIN کے ذریعہ اپنی پروفائل میں موجود ڈیٹا کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
- اساتذہ رخصت اتفاقیہ کی درخواستیں آن لائن کر سکتے ہیں۔
- اساتذہ کرام آن لائن ٹرانسفرز کے دن میں آن لائن ٹرانسفر کی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں
- اساتذہ کرام کے QR Transfer Orders اسی ایپلیکیشن میں دستیاب ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی چند دیگر فیچرز موجود ہیں جو ابھی تک سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کی جانب سے مکمل نہیں کیے گئے اور ساتھ ساتھ مکمل کر لیے جائیں گے ۔ ان مین سکول کی معلومات سیکشن کی معلومات سرکاری و تعلیمی کاغذات کی معلومات وغیرہ شامل ہیں
ہیں امید ہے کہ موجودہ حکومت اس نظام میں مزید بہتری لائے گی اور محکمہ تعلیم کو ایسے خودکار نظام کے تحت آپریٹ کرے گی جس کی بدولت سرکاری تعلیمی ادارے بہت جلد بہتری کی جانب رخ کریں گے۔ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ اس جدید دور کے مطابق جدید انداز میں تعلیمی اداروں کے مسائل کو دیکھا جائے
جدید انداز میں معلومات کو کمپیوٹر پر جمع کرنا اور مستقل میں درپیش مسائل کا فوری حل تلاش کرنا انتہائی کار آمد ثابت ہو گا جس کی بدولت بر وقت فیصلے کر کے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
آخر کی اس امید کے ساتھ آپ سے اجازت کا طالب ہوں کہ آپ کو یہ معلوماتی تحریر پسند آئی ہو گی اور آپ اس جیسی مزید معلومات دیکھنے پڑھنے ہماری ویب سائٹ قلم قرطاس پر ضرور تشریف لائیں گے۔
Pingback: sedhr punjab gov pk لاگن کی مکمل معلومات - قلم قرطاس